Gold Price میں تیزی ، US CPI میں کمی کے بعد USD کا دفاعی انداز.
Diminishing Inflation in US Economic overview raised demand for Commodities
US CPI Report ریلیز کر دی گئی جس کے بعد USD میں گراوٹ جبکہ Gold Price مستحکم دکھائی دے رہی ہے. توقعات سے کم Headline Inflation سامنے آنے کے بعد Commodities کی طلب میں اضافہ ہوا. جبکہ پہلے سے منفی منظرنامہ اپنائے ہوئے US Dollar Index میں گراوٹ وسعت اختیار کر گئی . جس کے بعد یہ 104.41 پر آ گیا ہے.
US CPI Report کی تفصیلات ۔
Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جون 2024ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.0 فیصد رہی. جبکہ مارکیٹ توقعات 3.1 فیصد کی تھیں ۔ Monthly Headline Inflation کی سطح منفی 0.1 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ متوقع شرح 0.1 اضافے کی تھی . اس رپورٹ میں Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 3.3 فیصد رہی۔ جبکہ معاشی ماہرین 3.5 کی پیشگوئی کر رہے تھے.
ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جون میں Consumer Price Index کی سطح 3.3 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 3.4 فیصد تھی. خیال رہے کہ رپورٹ میں Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر آئی ہے .
Gold Price کا تکنیکی جائزہ.
Gold چار گھنٹوں کے Trade Chart پر اپنی تمام Moving averages سے اوپر 2415 پر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 2370 ڈالرز سے 2390 کی سطح کے درمیان ہیں. یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے. Asian Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. اسکی 14 روزہ RSI اسوقت 80 کے قریب ہے. جو کہ خرید داری کا رجحان جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔