Gold Price میں تیزی، Inflationary Shock ظاہر کرتی ہوئی US Nonfarm Payroll ریلیز.

US Labor Market posted only 12 thousand jobs, raised uncertainty on Rates Cut

US Nonfarm Payroll جاری ہونے پر Gold Price میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جبکہ  US Dollar Index نفسیاتی سطح 103.89 کی سطح پر آ گیا ہے. تاہم  Stocks میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے . کیونکہ ڈیٹا کئی ماہ کے وقفے سے Inflationary Shock ظاہر کر رہا ہے. جس سے Rates Cut بارے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی اور Safe Haven Assets کی طلب میں اضافہ ہوا.

US Nonfarm Payroll Report کی تفصیلات۔

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں اکتوبر کے دوران  US Labor Market میں صرف 12 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 1 لاکھ 13 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ سابقہ اعداد و شمار   سے کریں تو ستمبر میں 2 لاکھ 54 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا تھا  ۔ بعد ازاں نظر ثانی شدہ ڈیٹا میں یہ  2 لاکھ 50 ہزار پر آ گئی تھی..

US Nonfarm Payroll Summary
US Nonfarm Payroll Summary

Unemployment Rate اور Average Hourly Earnings میں اضافہ۔

رہورٹ کی Headline  توقعات سے انتہائی منفی رہی. اور Unemployment ریٹ تاہم توقعات کے مطابق 4.1 فیصد پر آ گیا ۔  . دوسری طرف  Average Hourly Earnings میں بھی پیشگوئیوں کے مطابق 0.4 اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .

US Nonfarm Payroll Analysis
US Nonfarm Payroll Analysis

گھریلو ملازمین اور صنعتی شعبے کے کانٹریکٹس۔

ایک ماہ کے معاشی دورانئے میں گھریلو ملازمین کے 12 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے جبکہ مارکیٹ توقعات 1 لاکھ 70 ہزار کی تھیں۔ ادھر Manufacturing Sector میں خلاف توقع  46  ہزار ملازمین نکالے گئے. US Nonfarm Payroll جاری ہونے پر Gold Price میں  تیزی دیکھی جا رہی ہے . جبکہ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Bonds Yields دس  پوائنٹس کمی سے 4.20 فیصد پر آ گئیں،

رپورٹ کے تمام حصوں کا جائزہ لیں تو اسے انتہائی منفی اعداد و شمار کا مجموعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔  جاری ہونیوالے کانٹریکٹس کی تعداد میں کمی  حیران کن ہے۔  لیکن صنعتی  ملازمین کی تعداد  امریکہ میں آنیوالے سمندری طوفان کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے  ۔ یہ پہلو معیشت اور معیار زندگی پر Inflation کے اثرات میں اضافے کو ظاہر کر رہی ہے.

آئندہ ہفتے US General Election  کے انقعاد اور Monetary Policyپر  میٹنگ سے پہلے یہ آخری Non-Farm Payroll Report ہے ۔ اس طرح اکتوبر 2024ء کا ۔یہ ڈیٹا Inflation کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے منفی اثرات کی نمائندگی کر رہا ہے.

Gold Price کا تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold ابھی بھی اپنی تمام موونگ ایوریجز  سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے .اسوقت یہ  2760 ڈالرز کی  سطح  پر آ گیا ہے. اور  اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ برقرار رکھی ہوئی ہے.

US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت  ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 75  کے قریب ہے جو کہ بحالی کے امکانات کی نمائندگی کر رہی ہے . اس سطح پر مضبوط ترین سپورٹ 2730 ہے .

Gold Price as on 1st November 2024
Gold Price as on 1st November 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button