ایشیائی مارکیٹس (Stocks) میں دن کا مثبت آغاز

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) میں نئے کاروباری ہفتے کی سرگرمیوں کا آغازمثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ چین کہ طرف سے مظاہروں کے بعد حکومت کی طرف سے سماجی پابندیوں میں نرمی کا اعلان ہے۔ جس کے بعد چینی خام مال اور تیار شدہ اشیاء کی عالمی مارکیٹ میں رسد بھی بحال ہو گئی ہے۔ Shinghai Composite میں دن کی ابتداء 24 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس 3180 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Nikkei225 بھی 54 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 27832 پر مثبت انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔

آج ایشیائی مارکیٹس چینی لاک ڈاؤن میں نرمی کے سب سے مثبت اثرات ہانگ کانگ کے Hangseng انڈیکس میں دیکھے جا رہے ہیں۔ انڈیکس اسوقت 558 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 19 ہزار کے نفسیاتی ہدف کو عبور کرتے ہوئے 19233 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آغاز میں ہی ایک ارب 4 کروڑ ہانگ کانگ ڈالرز کی مالیت کے شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے جبکہ ابھی کاروباری سرگرمیوں کی محض ابتداء ہوئی ہے۔ SHENZHEN انڈیکس 56 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11268 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ سنگاپور کے Straight Times Index ملے جلے رجحان کے ساتھ 17 پوائنٹس اوپر 3275 پر آ گیا ہے۔

آج نئے ہفتے کے آغاز پر ایشیائی بینچ مارک CNBC100 میں دن کا آغاز 88 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 8088 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ KOSPI آج ملے جلے رجحان کے ساتھ محض ایک پوائنٹ کی کمی کے ساتھ 2432 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری طرف تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثرکن شیئر والیوم دکھائی دے رہا ہے اور TSEC50 انڈیکس 90 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کر کے 15063 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button