آج کے متوقع معاشی واقعات کا ایک جائزہ

آج جمعہ، 25 نومبر 2022ء ہے۔ عالمی معاشی دن کا آغاز 12.00 بجے برطانیہ اکتوبر 2022ء کی Vehicles Production Report سے ہو گا۔ 3.35 بجے جاپان کے قلیل المدتی بانڈز آن لائن نیلامی کے ذریعے مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کو فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔ جبکہ اسی وقت جاپان کے ہی 40 سالہ طویل المدتی JGB بانڈز کی بھی آن لائن نیلامی منعقد کی جائیگی۔ واضح رہے کہ ان بانڈز کی فروخت کا مقصد جاپانی ین (JPY) کی قدر کو مستحکم کرنا ہے۔ عالمی معیاری وقت کے مطابق 5.00 بجے سنگاپور کی اکتوبر 2022ء کی صنعتی پیداواری رپورٹ ریلیز کی جائے گی۔ یہ رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اسکے اثرات اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس کے علاوہ ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets) پر بھی مرتب ہوں گے۔ جرمنی کی رواں سال کے تیسرے کوارٹر کی GDP Report صبح 7.00 بجے جاری ہو گی۔ یہ رپورٹ بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یورپی معیشت پر اسکے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

اسپین کی اکتوبر 2022ء کی پروڈیوسرز پرچیز انڈیکس (PPI) رپورٹ عالمی معیاری وقت کے مطابق صبح 8 بجے شائع کی جائے گی۔ Ibex35 اور دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) کے حوالے سے یہ خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ علاوہ ازیں اسکے اثرات یورو پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ 11.00 بجے فرانس کے اکتوبر 2022ء کے بیروزگاری کے دعووں (Unemployment Claims) کا ڈیٹا ریلیز کیا جائے گا۔ کینیڈا کے رواں سال کے تیسرے کوارٹر کی بجٹ بیلینس رپورٹ کا اجراء شام 4.00 بجے کیا جائے گا۔ جس کے اثرات کینیڈین ڈالر (CAD) پر مرتب ہوں گے۔ امریکی Thankgiving اور Black Friday کی تعطیلات کے باعث یہ آج کے عالمی معاشی دن کا آخری ایونٹ ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button