آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر مستحکم۔ جاپانی ین حکومتی مداخلت کا منتظر، ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشن میں ٹریڈ جاری۔

جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ کے بعد جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے ایک بار پھر اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی بینک کی کمیٹی کا اجلاس آج متوقع یے۔ مداخلت کی ان خبروں کے بعد جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) گراوٹ کا شکار نظر آ رہا ہے۔ موجودہ سیشن کے دوران امریکی ڈالر 0.229 فیصد گراوٹ کے بعد 148.3800 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) بھی 0.007 فیصد کمی کے بعد 146.9600 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف جاپانی ین کے خلاف آسٹریلین ڈالر مستحکم نظر آ رہا ہے Aussies ڈالر اسوقت 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 95.3500 پر آ گیا ہے۔

آج جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرح آسٹریلوی مرکزی بینک (Reserve Bank Of Australia ) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔ شرح سود (Interest rate ) میں متوقع اضافے کی وجہ سے آج آسٹریلین ڈالر دیگر تمام کرنسیز کے مقابلے میں قدرے مستحکم ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD ) 0.44 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6430 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

کینیڈہن ڈالر کے مقابلے میں بھی آسٹریلہن ڈالر (AUD/CAD) ایشیائی سیشن کے دوران 0.13. فیصد اضافے کے ساتھ 0.8730 پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ لیکن نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) قدرے منفی موڈ میں ہے اور 0.20 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.1000 کی مضبوط نفسیاتی سپورٹ کو توڑتے ہوئے 1.9700 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ امریکی سیشنز (U.S Sessions ) سے ہی نیوزی لینڈ ڈالر خاصا مضبوط دکھائی دیا۔ وال اسٹریٹ (Wall street) میں کیویز ڈالر کی طلب (Demand ) امریکی ڈالر سے زیادہ دیکھی جا رہی تھی۔ اور امریکی ڈالر کے مقابلے میں (NZD/USD ) 0.65 فیصد اوپر 0.5850 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button