اوینسیون لیمیٹڈ (AVN) قدر میں کمی کے باوجود 75 کے قریب بند

بنیادی جائزہ۔

آج ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے ملے جلے رجحان اور سرمایہ کاری کے والیوم کی کمی کے باوجود دن بھر مستحکم نظر آیا تاہم اختتامی سیشن میں 87 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 74.95 پر بند ہوا ہے اور 75 کی سپورٹ کے بالکل قریب اپنی اسٹرینتھ جمع کرتا ہوا نظر آیا۔ گذشتہ روز اسکا اختتامیہ 75.82 پر تھا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے سرمایہ کاروں میں ایوینسیون لیمیٹڈ (AVN) انتہائی مقبول اسٹاکس میں شامل ہے۔ AVN ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے جس کا ہیڈ آفس دوبئی (متحدہ عرب امارات) میں ہے جبکہ پاکستان میں کمپنی نے اپنا آفس 26 مارچ 2003ء کو کراچی میں قائم کیا۔ اسکی ذیلی شاخیں لاہور اور اسلام آباد میں بھی ہیں۔ کمپنی کا بنیادی سرمایہ 2 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں اسکی سرمایہ کاری 32 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے 30 فیصد شیئرز جن کی تعداد 9 کروڑ 74 لاکھ سے زائد بنتی ہے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کر رہے ہیں۔ ایوینسیون بنیادی طور پر ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے علاوہ انجنئرنگ اور Industrial Automation کے شعبوں میں کام کر رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 2021 کے دوران اسکے پروجیکٹس کی سیل 1 ارب ڈالر سے زائد رہی ہے۔ PSX میں یہ Holding اور Intra-Day دونوں طرح کی ٹریڈ میں یکساں مقبول ہے۔ اسے ٹی۔آر۔جی (TRG) اور نیٹسول (NETSOl) کی طرح ہر فارمیٹ کی اسٹاک ٹریڈنگ میں پسند کیا جاتا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج AVN نے اپنی گذشتہ روز کی سطح 75 روپے 63 پیسے سے آغاز کیا جس کے بعد ابتداء میں پیشقدمی کرتے ہوئے یہ 76 روپے 70 پیسے کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔ انڈیکس کے نیچے آنے کے بعد یہ 74 روپے 70 پیسے کے لیول تک نیچے آیا۔ تاہممجموعی طور پر یہ مستحکم دکھائی دے رہا ہے اور اس سطح پر آج مارکیٹ کے کم والیوم کے باوجود بھی مضبوط رہا۔ اسوقت اختتام پر یہ اپنی اہم ترین سپورٹ 75.10 سے نیچے آ گیا ۔ یہ 75 روپے کے نفسیاتی مارک پر AVN کو ہمیشہ Bullish سمجھا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران AVN نے 61 روپے فی شیئر سے 114 روپے تک کی قدر کا سفر طے کیا۔ جبکہ 75 کا لیول ہمیشہ اس کے لئے Bullish مومینٹم اور جارحانہ موڈ اختیار کرنے کے حوالے سے انتہائی اہم رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 75.10 کے بعد 76.60 اور 81.25 ہیں۔ اسکی آج کی حدوں کا جائزہ لیں تو آج AVN کا Upper Cap بھی تیسری مزاحمتی حد کے بالکل اوپر 81 روپے 51 پیسے Lower Lock آج 70 روپے 13 پیسے پر ہے۔ آج اسکی تمام Moving Averages خریداری کا رجحان ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح پر پہلا سپورٹ لیول 74.40 ہے جبکہ اسکے بعد 72.10 اور 70.75 کے مضبوط سپورٹ لیول ہیں۔ جبکہ آج اگر اسکا اختتامیہ 75 کے نفسیاتی ہدف کے بالک قریب ہوا ہے۔ آنیوالے دنوں میں اسکی Bullish ریلی اسے 78 روپے سے اوپر جانے کی اسٹرینتھ دے سکتی ہیں۔ آج AVN کا محور 75.15 ہے۔ جبکہ یہ 45 فیصد Bullish, جبکہ 43 فیصد Bearish اور 12 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل رجحان ظاہر کر رہا ہے۔ اسطرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکی خریداری کی سطح انٹرا ڈے میں 74 روہے 90 پیسے اور فروخت کی سطح 77 روپے ہے۔ جبکہ Holding کیلئے اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button