AUDUSD کی 0.6500 کے قریب محدود رینج ، RBA Minutes میں سخت Monetary Policy برقرار رکھنے پر اتفاق.

Board of Executive agreed that there are signs of Inflation but refrained to Hike

AUDUSD ایشیائی سیشنز کے دوران محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے ، Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6500  برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ، جس کی بنیادی وجہ آج جاری کئے جانے والے RBA Minutes میں سخت Monetary Policy پر بحث کے باوجود بغیر تبدیلی کے برقرار رکھے جانے پر اتفاق ہے .

Inflation کنٹرول کرنے میں جزوی کامیابی حاصل ہوئی ، پالیسی جاری رکھنے کی ضرورت ہے . پالیسی ساز اراکین.

Reserve Bank of Australia کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مرکزی بورڈ نے Monetary Policy  کے اعلان سے پہلے 25 بنیادی پوائنٹس اضافے پر بحث کی. ممبران  نے یہ بھی نوٹ کیا کہ حالیہ عرصے کے دوران Headline Inflation میں نمایاں کمی واقع ہوئی  ، تاہم Employment Report  مارکیٹ پر دباؤ کی نشاندہی کر رہی ہے . یہی وجہ تھی کہ  فیصلہ ساز اراکین Interest Rates کو بلند سطح پر طویل عرصے تک ہولڈ کرنے پر آمادہ ہوئے.

معاشی رپورٹس کے مطابق آئندہ کی حکمت عملی کا تعیّن.

مرکزی کمیٹی کے اراکین اس امر پر بھی متفق تھے کہ مستقبل کے تمام Monetary Decisions  معاشی رپورٹس کے مطابق کئے جائیں گے . جس کا واضح پہلو Policy tightening cycle بند کرنے کی بجائے معطل کرنا لیا جا سکتا ہے . تاہم پیچیدہ عالمی حالات کے باوجود بنکاری نظام اور لیکویڈیٹی سسٹم پر اطیمنان کا اظہار کیا گیا .

گورنر مشعل بلک کا تمام مانیٹری ٹولز کے استمعال پر زور.

مشعل بلک نے  Consumer Price Index پر فوکس کیا  . انہوں نے یقین دلایا کہ  Inflation کم کرنے اور 2 فیصد کے ہدف تک لانے کے لئے تمام دستیاب ٹولز استمعال کئے جائیں گے . گورنر نے  پیشگوئی کی کہ آنے والے سالوں میں یہ Australian Economy کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہو گا . انکے الفاظ سے سخت Monetary Policy  جاری رہنے کا تاثر قائم ہوا . جس سے Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا.

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت Inflation اور Labour Market پر دباؤ کو دیا . Reserve Bank of Australia کی سربراہ نے عالمی تنازعات کو Financial Crisis کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔

AUDUSD کا تکنیکی تجزیہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6500 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین Technical Support اور Bullish Chanel کا آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 200 روزہ Moving Average  ہے .

AUDUSD کی قدر میں تیزی، RBA Minutes میں سخت Monetary Policy برقرار رکھنے پر اتفاق.
AUDUSD

یہاں سے  Aussie Dollar بلش جھکاؤ اور ارتکاز برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسوقت بھی یہ اپنی بیئرش 20SMA سے اوپر ہے۔ یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6520, 0.6485 اور 0.6460 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6545, 0.6575 اور 0.6605 ہیں۔

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button