AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، RBA کے بیانات ۔

آسٹریلیئن ڈالر 0.6450 کے نفسیاتی ہدف سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔

AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ RBA کے اسسٹنٹ گورنر کرسٹوفر کینٹ کے بیان سے اسکی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے۔

RBA کے بیانات اور AUDUSD پر اثرات۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے اسسٹنٹ گورنر برائے فائنانشل مارکیٹس اور سینیئر پالیسی ساز رکن کرسٹوفر کینٹ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب Inflation کنٹرول ہو رہی ہو تو سخت Monetary Policy کا کوئی جواز نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی میٹنگز میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی ریڈنگ ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔ لیکن Interest Rates متعین کرنے کیلئے یہ واحد فیکٹر نہیں ہے۔

کرسٹوفر کینٹ نے کہا کہ کرنسی کی قدر صرف شرح سود کے ساتھ مشروط نہیں ہوتی بلکہ اس میں عالمی حالات و واقعات اور رسد کا توازن اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ایک مارکیٹ ہی آسٹریلیئن ڈالر ٹریڈ نہیں کرتی بلکہ گلوبلائزیشن کے بعد پوری دنیا میں سرمایہ کاروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔

اسکی وضاحت کرتے ہوئے سینیئر پالیسی ساز رکن نے چین کی مثال دی جو آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر اور دنیا کی دوسری بڑی معاشی طاقت ہے ، کہ وہاں آسٹریلیئن ڈالر سڈنی اور میلبورن سے بھی زیادہ ٹریڈ کیا جاتا ہے۔

معاشی مارکیٹس Growth Rate کے تابع ہوتی ہیں۔

اسسٹنٹ گورنر RBA نے کہا کہ آج ہمارے پاس موقع ہے کہ ہم ماضی میں بڑھائی گئی شرح سود کے معیشت پر اثرات کا جائزہ لے سکیں۔ انکا کہنا تھا کہ اگرچہ مانیٹری پالیسی کرنسی کو فوری طور پر متاثر کرتی ہے لیکن طویل المدتی رجحانات شرح نمو (Growth Rate) کے تابع ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بلند Cash Rates معاشی ترقی کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتے ہیں۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

گذشتہ روز 0.6400 سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا آسٹریلیئن ڈالر اپنے امریکی حریف کی کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آج کے ایشیائی سیشنز میں 0.6450 کی بلند ترین سطح اور ٹیکنیکی مزاحمت (Technical Resistance) عبور کر گیا ۔ تاہم منفی ٹریگر کے زیر اثر وہاں سے ریجیکشن کے بعد اپنی 50SMA سے نیچے چارٹ پر جنوب کی جانب مڑتا ہوا نظر آیا۔ چار گھنٹوں کی ٹریڈ میں اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل دکھائی دے رہا ہے ، جبکہ اسکا محور (Pivot) 0.6420 ہے۔

AUDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، RBA کے بیانات ۔

اسکا MACD اوپر کی طرف گینز کی توقع کر رہا ہے۔ لیکن ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسکے برعکس اصلاح (Correction) کی ریڈنگ دے رہا ہے۔یہاں یہ مزید پیشقدمی سے پہلے اسے 0.6400 کے قریب اسٹرینتھ جمع کرنی ہو گی۔ جس سے اسے سائیڈلائن بلز کی سپورٹ حاصل ہو جائے گی۔

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6405 , 0.6375 اور 0.6335 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6435 , 0.6470 اور 0.6500 ہیں۔ دوسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6550 اور اوپر کے لیولز کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button