USDCHF میں مندی ، Swiss CPI مارچ میں 1.4 فیصد پر آ گئی.

Inflation reached on 1.4%, diminished chances of Early Rates Cut in SNB Meeting

USDCHF میں 0.9100 کے قریب مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ آج جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق مارچ  2024 میں Swiss CPI  کا 1.4 فیصد پر آ جانا ہے . جس کے بعد Swiss Franc کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .  جبکہ US Dollar اس کے مقابلے میں دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے .

Swiss CPI Report کی تفصیلات.

Federal Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2024ء کے دوران Headline Inflation توقعات کو مات دیتے ہوئے 1.4 فیصد پر آ گئی۔ جبکہ معاشی ماہرین 1.1 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگرچہ Consumer Price Index گزشتہ ماہ سے زیادہ رہا. تاہم مسلسل تیسری بار افراط زر Swiss National Bank کے مقرر کردہ ہدف سے  نیچے آ گئی ہے ۔ جو کہ معاشی سرگرمیوں کی بھرپور بحالی  ظاہر کر رہی ہے .

USDCHF میں مندی ، Swiss CPI مارچ میں 1.4 فیصد پر آ گئی.
USDCHF

USDCHF کا ردعمل.

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد Swiss Franc کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے کیونکہ Inflation  میں اضافے سے SNB کی آئندہ میٹنگ میں Early Rates Cut کے امکانات میں کمی آئی ہے ۔  اس کے مقابلے میں آج کے Asian Sessions سے دفاعی   انداز اپنائے نظر آنیوالا USD  مزید دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے . اسوقت یہ 0.9100 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button