Hang Seng میں زبردست تیزی ، Nikkei میں منفی رجحان

آج ایشیائی مارکیٹس (Stocks) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Hang Seng میں چینی حکومت کے ہانگ کانگ میں کورونا کی پابندیوں میں نمایاں کمی کے بعد Hangseng انڈیکس سرمایہ کاری کے بہترین حجم اور متاثر کن شیئرز والیوم کے ساتھ 577 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19385 کی سطح پر آ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ انڈیکس نے آج 19100 کی اہم ترین مزاحمتی حد (Resistance Level) کو عبور کر لیا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 18965 کی سطح سے ہوا۔ آغاز میں ہی Bullish Rally کے ساتھ یہ 19 ہزار کی حد کو عبور کرتے ہوئے 19406 تک اوپر گیا جبکہ اس کا کم ترین لیول 18814 رہا۔ آج اس میں اسوقت تک 1 ارب 9 کروڑ سنگاپورین ڈالرز کی سرمایہ کاری کا حجم حاصل ہو چکا ہے۔

دوسری طرف جاپان کی Nikkei مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Nikkei225 انڈیکس 205 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 27480 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہے۔ اس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 27622 کی سطح سے ہوا جبکہ اسکے بعد یہ 21 پوائنٹس اوپر 27643 تک ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جبکہ اس کی کم ترین سطح 27415 رہی ہے۔ آگے بڑھتے ہوئے چینی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو شنگھائی اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی ملا جلا رجحان ہے اور Shanghai Composite انڈیکس محض 4 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3203 کی سطح پر ہے۔ دوسری طرف چین کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج Shenzhen کاروباری سرگرمیوں کے آغاز کے 1 گھنٹے کے بعد بھی اپنی گذشتہ روز کی اختتامی سطح 11419 پر ہی موجود ہے۔ اب تک اس چینی بینچ مارک میں محض 66 ہزار شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

کوریا اسٹاک ایکسچینج (KOSPI) میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیکس 15 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 2366 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ سنگاپور کا Straight Times Index آج 13 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3238 کی سطح پر آ گیا ہے دوسری طرف ملائیشیا کی کوالالمپور اسٹاک ایکسچینج (KLSE) میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیکس محض 2 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1464 کی سطح پر ہے۔

آج CNBC100 اور تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button