FOMC کا فیصلہ ، Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کی کمی

Powell Says, the law does not permit to demote Fed's Chairman

FOMC Decision کے اعلان اور Interest Rate میں 25 بنیادی پوائنٹس کمی  کے بعد Global Markets کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . آج اس  فیصلے اور جیروم پاول کی پریس کانفرنس سے  US Dollar شدید گراوٹ کا شکار ہوا.  . جبکہ دیگر تمام Currencies اور Commodities کی طلب بڑھتی ہوئی دکھائی دی.

دریں اثنا پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے Federal Reserve کے سربراہ نے کہا کہ امریکی قوانین کسی US President کو Chairman Fed نکالنے کی اجازت نہیں دیتے. اس لئے اگر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اگر نئے صدر نے  انھیں استعفی دینے کا کہا تو وہ ایسا نہیں کریں گے . ان کا کہنا تھا کہ ایسا اعلان کرنیوالے US Constitution کا علم نہیں رکھتے.

FOMC کا فیصلہ ، Interest Rate میں کمی.

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے  توقعات کے مطابق Terminal Rates میں 25 بنیادی کمی کرتے ہوئے  4.75 فیصد سالانہ پر لانے کا اعلان کیا.

FOMC Policy Statement for November Meeting
FOMC Policy Statement for November Meeting

پریس ریلیز میں بتایا گیا  کہ  Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے Policy Rate میں کمی کر دی گئی.   علاوہ ازیں Growth Rates میں اضافے کیلئے آئندہ سال  Rates میں مرحلہ وار کمی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.75% رکھی گئی ہے .

Fed Rate Forecast میں تبدیلی کیوں کی گئی؟

ستمبر کی میٹنگ کے بعد جاری ہونیوالی Fed Forecast میں بتایا گیا تھا. کہ پالیسی ساز اراکین 2024  کے اختتام تک policy Rates بتدریج کم کرنے اور 4.50 پر لانے کیلئے آمادہ ہیں. تاہم آج اسے بڑھاتے ہوئے دوبارہ 4.75 فیصد پر لانے کا فیصلہ کیا گیا. جس سے یہ تاثر مضبوط ہوا. کہ آج کی میٹنگ میں ہونے والا Interest Rate Cut رواں سال شرح سود میں کمی کا آخری فیصلہ ہے.

گزشتہ ماہ High Tier Data میں Headline Inflation مسلسل بڑھتی ہوئی دکھائی دی. جبکہ PCE Price Index اگرچہ توقعات سے کم تھا. لیکن Core Inflation تین ماہ قبل کی سطح 3.29 پر ہی آ گئی. جو US Economy پر دباؤ کی عکاسی کر رہی ہے.

جاری کئے جانیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کا مقصد طویل المدتی بنیادوں پر زیادہ سے زیادہ ملازمتیں حاصل کرنا. اور Headline Inflation کو 2 فیصد تک رکھنا ہے۔ کمیٹی کو یقین ہے کہ یہ  بتدریج سےمقررہ ہدف  کی طرف بڑھ رہی ہے. اور اس کا خیال ہے کہ ملازمتوں اور مہنگائی کے ہدف کے حصول کے خطرات تقریباً متوازن ہیں۔ Economic Overview غیر یقینی ہے، اور کمیٹی دونوں پہلوؤں کے خطرات پر توجہ دے رہی ہے۔

امریکی صدر مجھے عہدے سے فارغ نہیں کر سکتا، جیروم پاول.

US Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس  میں وضاحت کی ہے. کہ کمیٹی نے 25 بنیادی  پوائنٹ کی کٹوتی کو درست سمجھا۔ انہوں نے اقتصادی صورتحال اور ملازمتوں کے اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے دو ماہ کے معاشی اعداد و شمار ہیں۔ جن کی روشنی میں Policy Rates میں بڑی کمی  کرنے کیلئے یہ مناسب  وقت  نہیں ہے.

پاول نے اشارہ دیا کہ Fed اپنی پالیسی کو دوبارہ ترتیب دینے کے عمل میں ہے. اور یہ عمل وقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو کسی بھی طرح کی جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے. اور ہم ہر اجلاس میں تازہ ترین معاشی صورتحال کے مطابق اس پر غور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں دیکھنا ہے کہ معیشت اس تبدیلی پر کس طرح ردعمل دیتی ہے”۔

ملک میں سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ تمام پیشرفت اور مارکیٹ میں پھیلنے والی افواہوں بارے آگاہ ہیں . تاہم اس طرح  کے اعلانات کرنیوالے یہ نہیں جانتے کہ US Constitution صدر کو Chairman Fed ہٹانے کی اجازت نہیں دیتا.

پاول نے اس بات پر زور دیا کہ وہ Headline Inflation کو 2 فیصد پر لانے کے لیے پُرعزم ہیں. حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم مہنگائی کے بارے میں یہ نہیں کہہ رہے کہ ‘مشن مکمل’ ہو گیا ہے”۔

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button