گولڈ کی قدر میں تیزی ، US Bond Yields میں کمی اور کساد بازاری کے خطرات.

وائٹ ہاؤس کی طرف سے حماس اسرائیل جنگ بندی کی مخالفت اور سلامتی کونسل کے بے نتیجہ اجلاس سے مارکیٹ میں رسک فیکٹر لوٹ آیا جس کا ایڈوانٹیج سنہری دھات نے حاصل کیا

گولڈ کی قدر میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے . جسکی بنیادی وجوہات US Bond Yields میں کمی اور یورپ میں کساد بازاری کے خطرات ہیں .

US Bond Yields میں کمی گولڈ پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے .؟

گزشتہ روز جاری ہونے والے US PMI Data سے ابتدائی طور پر محکمہ خزانہ کے بانڈز کی طلب میں اضافہ ہوا اور انکی ییلڈز 5 فیصد سے اوپر آ پہنچ گئیں . تاہم بعد میں وائٹ ہاؤس کی طرف سے حماس اسرائیل جنگ بندی کی مخالفت اور سلامتی کونسل کے بے نتیجہ اجلاس سے مارکیٹ میں رسک فیکٹر لوٹ آیا جس کا ایڈوانٹیج سنہری دھات نے حاصل کیا ، یوں تیزی کی تین روزہ اسٹریک دوبارہ بحال ہوتی ہوئی دکھائی دی .

اگرچہ امریکی سیشنز میں کم افراط زر کی حامل پرچسے مینیجرز رپورٹ پبلش ہونے سے امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا تاہم دیگر مارکیٹس میں وسیع تر تناظر میں یہ پیغام گیا کہ Headline Inflation میں کمی سے فیڈرل ریزرو کے پاس FOMC کی آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹ بڑھانے کا جواز ختم ہو گیا ہے ، یہی وہ محرّک ہے جو گولڈ کے سرمایہ کاروں کو متحرک کر رہا حیا .

یورپ میں کساد بازاری کے خطرات.

ادھر یورپ میں کل جاری ہونیوالی منفی PMI Reports سے  خطّے میں کساد بازاری کا خطرہ بڑھ گیا ہے . جس سے محفوظ سمجھے جانیوالی دھاتوں بالخصوص گولڈ کی خرید داری میں اضافہ ہوا ہے . واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ جنگ کے بعد سے جہاں دنیا بھر می آئل و گیس  کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کی شکار ہیں وہیں یورپ میں یہ ریکارڈ سطح پر آ گئی ہیں .

جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کی تازہ ترین پیشرفت کے بعد عالمی سطح پر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . جس سے امریکی ڈالر کی طلب و قدر میں کمی واقع ہوئی ہے . دریں اثنا ایران کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے بیانات سے کروڈ آئل کی سپلائی متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . جس سے آنیوالے دنوں میں مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال دیکھنے میں آ سکتی ہے . جس سے دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتباز سے گولڈ اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے  . جبکہ 1960 کی مزاحمتی سطح عبور کرنے پر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہا . ایشیائی سیشنز کے دوران اور یورپی مارکیٹس کے آغاز پر گولڈ کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ ریلٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ مثبت سمت میں پیشقدمی کی نشاندہی کر رہا ہے . 

گولڈ کی قدر میں تیزی ، US Bond Yields میں کمی اور کساد بازاری کے خطرات

ایک ہفتے کے دوران گولڈ اپنی قدر 140 ڈالرز کے قریب بحال کرنے میں کامیاب رہا ہے . بالخصوص 1900 کی نفسیاتی سطح عبور کرنے پر اسکے ساتھ سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی سپورٹ بھی شامل ہو گئی ہے . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1964 ، 1954 اور 1944 جبکہ مزاحمتی حدیں 1974 ، 1984 اور 1994 ہیں .

.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button