ایشیائی مارکیٹس (Stocks) میں ملا جلا اور منفی رجحان

آج ایشیائی مارکیٹس (اسٹاکس) میں ملا جلا اور منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں چین کی مایوس کن Retail Sales Reports کا ڈیٹا ہے جس سے چینی شرح نمو (Growth rate) میں واضح کمی ظاہر ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ اگرچہ اس بار امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) نے 75 کی بجائے 50 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافہ کیا ہے تاہم چیئرمین جیروم پاول نے افراط زر (Inflation) کو کنٹرول کرنے کے لئے 2023ء کے دوران میں بھی شرح سود میں اضافے کی پالیسی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد اسٹاکس میں رسک فیکٹر کے آنے کی وجہ سے طلب (Demand) میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ مارکیٹس میں سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آج Nikkei225 انڈیکس 92 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 28063 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ Hang Seng میں دیگر ایشیائی مارکیٹس کی نسبت زیادہ گراوٹ ہے. انڈیکس 224 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 19449 کی سطح پر آ گیا ہے۔ چین کی سب سے بڑی مارکیٹ Shenzhen میں بھی ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیکس 8 پوائنٹس کی معمولی کمی کے ساتھ 11313 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے جبکہ Shanghai Composite Index بھی اتنے ہی پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3167 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں بہت کم شیئر والیوم دکھائی دے رہا ہے اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔

ایشیائی بینچ مارک CNBC100 میں منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ انڈیکس 93 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 8021 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Straight Times Index میں بھی دیگر ایشیائی مارکیٹس کی طرح ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیکس میں ایک محدود رینج میں ٹریڈ ہو رہی ہے اور یہ 12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3255 پر موجود ہے۔ کورین اسٹاک ایکسچینج (Kospi) میں بھی ملا جلا اور منفی رجحان ہے۔ انڈیکس 30 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 2369 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں صورتحال دیگر ایشیائی مارکیٹس سے مختلف نہیں ہے۔ TSEC50 انڈیکس ی پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14730 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button