Silver Price محدود رینج میں ، US Labor Market Data اور Rates Cut bets

Markets mood remained cautious after ADP Employment ahead of US NFP

US Labor Market Data کی گزشتہ دو روز میں جاری ہونیوالی رپورٹس، US Nonfarm Payroll کے انتظار  اور Rates Cut bets میں اضافے سے Silver Price کسی حد تک منفی سمت اور محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . سرمایہ کاروں کی اکثریت محتاط انداز اپنائے ہوئے ہے. اور ایک مرتبہ پھر US Labor Market موضوع بحث بنا ہوا ہے . تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نقرئی دھات کی قیمت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی.

US Labor Market کا ہفتہ اور Silver Price پر اثرات.

رواں ہفتے تواتر کے ساتھ US Labor reports جاری ہوتی رہیں. اس لئے معاشی ماہرین بجا طور پر اسے Labor Markets Week کا نام دے رہے ہیں . اس سیریز کے آغاز بدھ کے روز US Jolts Jobs Openings کے ساتھ ہوا. جس کے بعد Silver سمیت تمام Commodities گزشتہ روز ADP Employment کے توقعات سے منفی ڈیٹا سامنے آنے پر اتار چڑھاؤ کی شکار ہوئیں. جبکہ آج سرمایہ کاروں کا فوکس US Nonfarm پر ہے . جو کہ FOMC کے پالیسی ساز اراکین کا نقطۂ نظر تبدیل کر سکتی ہے .

رواں ہفتے جاری ہونیوالی رپورٹس Precious Metals پر کیسے اثر انداز ہوئیں.

ADP Institute اور Standford Digital Economy کی جاری کردہ ADP Employment Report کے مطابق اگست 2024 کے دوران US Labor Market میں 99 ہزار  5 سو ملازمتوں کا اضافہ ہوا . معاشی ماہرین ایک لاکھ 45 ہزار کی توقع کر رہے تھے . واضح رہے کہ جولائی میں  1 لاکھ 22 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے تھے .

رپورٹ کے مطابق 50 سے کم افراد پر مشتمل چھوٹی کمپنیوں میں 70 ہزار نئے کانٹریکٹس جاری ہوئے . جبکہ میڈیم سائز کی فرمز اور Corporate Sector میں سے 73 ہزار افراد کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے . ملازمتیں تبدیل کرنے والوں کی شرح 7.3 فیصد رہی . تاہم پہلے سے کم تنخواہ پر سوئچ کرنے والے افراد کی تعداد نمایاں اضافے کے ساتھ 10 فیصد سے تجاوز کر گئی .

رپورٹ بڑے مارجن کے ساتھ منفی اعداد و شمار پر مشتمل اور Labor Market پر Inflation کے منفی اثرات کی عکاسی کر رہی ہے .  یہی وجہ ہے کہ ریڈنگ سامنے آنے پر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے  . اگرچہ  US Bonds Yields میں بھی 10 بنیادی پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی.  تاہم اس کا بھرپور ایڈوانٹیج سلور سمیت Precious Metals حاصل کرنے میں ناکام رہیں

تکنیکی تجزیہ.

Asian Sessions کے دوران Silver Price نفسیاتی ہدف 29 ڈالرز سے نیچے  ٹریڈ کر رہی ہے. تکنیکی اعتباز سے یہ اپنی 20SMA  کے بالکل قریب ہے. جس سے نیچے نقرئی دھات کا Bearish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے.

تاہم پہلی مزاحمت عبور کرنے پر یہ 50SMA سے اوپر آ جائیگا . جس سے اسے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی سپورٹ بھی حاصل ہونے کی توقع ہے.

Silver Price as on 6th September 2024
Silver Price as on 6th September 2024

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button