کروڈ آئل کی قدر میں مندی ، عالمی سطح پر Demand میں کمی اور Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال۔

اوپیک کی طرف سے پیداوار میں کمی کے باوجود WTI یورپی سیشنز میں 84 ڈالرز سے نیچے آ گیا۔

کروڈ آئل کی قدر میں مندی کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ OPEC کی طرف سے پیداوار میں کمی کے باوجود یورپی سیشنز کے دوران WTI آئل 84 ڈالرز فی بیرل سے نیچے آ گیا ہے۔

کیا عالمی سطح پر Demand میں کمی سے کروڈ آئل کی قیمتیں نیچے آ رہی ہیں۔؟

امریکی جریدے Wall Street Journal کے مطابق عالمی سطح پر آئل کی طلب میں کمی آئی ہے۔ شائع ہونے والی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ چین میں جاری بحران کے باعث 5 سے 6 فیصد Imports کم ہوئی ہیں جبکہ یورپ اور شمالی امریکہ نے جولائی اور اگست کے دوران ریکارڈ خریداری کی تھی۔ اسی بناء پر ستمبر کے دوران عالمی مارکیٹس میں دیئے جانیوالے آرڈرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

نان اوپیک ممالک کی طرف سے کروڈ آئل کی پیداوار میں اضافہ۔

جریدے نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ اگرچہ سعودی عرب کی زیر سرپرستی تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم OPEC نے آئل پروڈکشن 16 لاکھ بیرلز یومیہ کم کر دی ہے۔ تاہم Non OPEC ممالک جن میں وینیزویلا سرفہرست ہے ، 2 ملیئن بیرلز اضافی آئل پراسس کر رہے ہیں۔ ان ممالک نے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے تا کہ عالمی مارکیٹس میں قیمتوں کا توازن برقرار رکھا جا سکے۔

منگل کے روز جاری ہونیوالے ہفتہ وار ڈیٹا میں امریکہ نے اپنے 2.2 ملیئن بیرلز پر مشتمل اسٹریٹیجک ذخائر مقامی مارکیٹ میں فروخت کئے۔ ایسا اس وقت ہوا جب رواں ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں آئل کی قدر 95 ڈالرز کی سطح پر آ گئی تھی اور مزید اضافے کی پیشگوئیاں کی جا رہی تھیں۔

شرح سود میں اضافے پر غیر یقینی صورتحال۔

حالیہ دنوں میں امریکی فیڈرل ریزرو کے مختلف عہدیداروں کی طرف سے Interest Rates پر متضاد بیانات بھی کروڈ آئل کی قدر میں کمی کا باعث بنے ہیں۔ یاد دلاتے چلیں کہ بلند شرح سود سے آئل کی سپلائی میں کمی آتی ہے کیونکہ Exploration Companies کے فریٹ چارجز میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

کینیڈین ڈالر میں گراوٹ۔

آئل جسے بلیک گولڈ بھی کہا جاتا ہے کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں کینیڈین ڈالر کا اہم کردار مانا جاتا ہے۔ کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کینیڈین ڈالر اور آئل کی قیمتیوں کا ایک دوسرے سے براہ راست تعلق ہے۔ ان دونوں میں سے ایک ٹریڈنگ اثاثے کی قدر میں گراوٹ سے دوسرے میں بھی کمی آ جاتی ہے۔ کیونکہ شمالی امریکی ملک کا فی شیئر منافع بھی کم ہو جاتا ہے۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

آج یورپی سیشنز کے آغاز پر WTI Oil کی قدر میں 0.91 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد یہ 83.45 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

کروڈ آئل کی قدر میں مندی ، عالمی سطح پر Demand میں کمی اور Interest Rates پر غیر یقینی صورتحال۔

دوسری طرف Brent Oil آج 1.11 فیصد نیچے 84.57 ڈالرز میں فروخت یو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button