امریکی CPI رپورٹ: USD کی قدر میں شدید گراوٹ

امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے مثبت اعداد و شمار کے سامنے آنے کے بعد امریکی ڈالر (USD) کی قدر میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) رپورٹ کے اجراء کے بعد 1.050 فیصد اضافے کے بعد 1.0661 کی سطح پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ فروری 2022ء یعنی 10 ماہ کے بعد یورو نے 1.0650 کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کیا یے۔

دوسری طرف امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) بھی CPI کے اجراء کے بعد 1.240 فیصد تیزی کے ساتھ 1.2420 پر آ گیا ہے۔ برطانوی کرنسی 1.2500 کی اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological Support) کے بالکل قریب آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button