European Stocks میں مثبت رجحان ، Eurozone CPI سکڑ کر 2.4 فیصد پر آ گئی.

Core CPI also diminished to 3.6%, lowest level since June 2020

European Stocks میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے ، نومبر 2023 کی رپورٹ میں Eurozone CPI سکڑ کر 2.4 فیصد پر آنے کے بعد Recession کے رسک فیکٹر میں واقع ہوئی ، جس کے اگرچہ مثبت اثرات European Financial Indicators پر مرتب ہوئے ہیں.  تاہم Middle East کی کشیدہ صورتحال اور تجارتی راستوں کی بندش کے باعث سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں اور بھرپور ٹریڈنگ والیوم نہ ہونے سے Markets کی رینج محدود ہے .

Eurozone CPI Report کی تفصیلات.

European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 2.4 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ اکتوبر  کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.9 فیصد تھی۔

Core CPI کی سطح 3.6 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول بھی اتنا ہی تھا۔ اکتوبر  میں یہ ریڈنگ 3.8 فیصد تھی۔ اس طرح European Region میں Inflation جون 2020ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یونین کی سب سے بڑی معیشت Germany کی معاشی بحالی ہے۔ اسکے علاوہ France ، Spain اور Italy بھی Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں اضافہ معطل کئے جانے کی توثیق ہو رہی ہے۔

Logistic Routes کی بندش European اور Global Stocks کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟

گزشتہ روز  Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا  کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے . جبکہ Europe کو دیگر  تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے

اس بندش کے European Financial Indicators پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ، کیونکہ طویل عرصے تک یہ صورتحال برقرار رہی تو خطہ Recession کی لپیٹ میں آ سکتا ہے .

European Stocks کی صورتحال.

FTSE100 میں ملا جلا رجحان  نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 2 پوائنٹس کمی  کے ساتھ 7613 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 7605 رہی  ۔ جبکہ مارکیٹ میں 25 کروڑ 42 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

European Stocks میں مثبت رجحان ، Eurozone CPI سکڑ کر 2.4 فیصد پر آ گئی.
FTSE100

Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا  جا رہا ہے۔ انڈیکس 74پوائنٹس اضافے سے 16725 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 10 لاکھ ہے۔

European Stocks میں مثبت رجحان ، Eurozone CPI سکڑ کر 2.4 فیصد پر آ گئی.
DAX30

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری  ہے۔ انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30333 کی سطح پر آ گیا ہے  جبکہ مارکیٹ میں 24 کروڑ 53 لاکھ شیئرز کا لین دین  ہو چکا ہے .

FTSEMIB
FTSEMIB

Swiss Market Index میں 5، HEX میں 49 جبکہ  Euronext میں 9 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے

 

.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button