Nikkei225 تاریخ کی بلند ترین سطح 39 ہزار سے اوپر ، Monetary Policy کا تسلسل اور Fed کے بیانات

Chinese Government continues injecting funds into equities, supporting Asian Stocks

Nikkei225 تاریخ کی بلند ترین سطح 39 ہزار سے اوپر آ گیا ہے . Bank of Japan کی طرف سے نرم Monetary Policy جاری رکھنے اور Federal Reserve کے حالیہ بیانات سے Global Stocks پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں. دوسری طرف Chinese Government کی طرف سے Equities میں سرمایہ کاری سے بھی خرید داروں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے .

Nikkei225 اور Asian Stocks پر اثرانداز ہونے والے عوامل.

گزشتہ روز جاری S&P Global اور Jibun Bank کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں رواں ماہ  Purchase Managers Index  کی سطح 47.2 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 48.0 فیصد کی توقع تھی۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ جنوری  کے ساتھ کریں تو گزشتہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 48.7 تھی.

تحقیقاتی ٹیم کے مطابق Japanese Services Industry کا حجم  1.1 فیصد کمی کے ساتھ 40 فیصد پر آ گیا ہے ۔ اس طرح جاپانی حکومت کے دعووں کے باوجود معیشت اور روزمرہ زندگی پر Inflation کے منفی اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ Bank of Japan  نے گذشتہ 22 ماہ کے دوران اسی وجہ سے Policy Rates  میں اضافہ نہیں کیا تھا اورSoft Monetary Policy اختیار کئے رکھی تھی کہ Growth Rate پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ حالانکہ اس تمام عرصے کے دوران Yen کی قدر میں 10 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔

تاہم منفی ڈیٹا کے باوجود BOJ کی طرف سے Labour Market اور Corporate Sector کی سپورٹ کے لئے Negative Interest Rates جاری رکھنے کے اعلان اور Open Market Intervention سے گریز کی وجہ سے Stocks میں زبردست تیزی کی لہر آئی ہے .

Chinese Government کے مثبت اقدامات.

Chinese Government کی طرف سے جاری کردہ اس منصوبے کے تحت 278 بلین ڈالرز پر مشتمل فنڈ قائم کیا گیا ہے جو کہ Covid19 کی عالمی وبا کے بعد Listed Companies کے نقصانات کا ازالہ کرے گا اور براہ راست ٹریڈنگ میں سرمایہ Inject کر کے Stock Markets کو بحالی میں مدد دے گا .

Hong Kong Stock Market کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ Hangseng کو مرکزی حکومت کے ساتھ منسلک کر کے Shanghai اور Shenzhen مارکیٹس کو سپورٹ دی جائیگی . اس اعلان کا سرمایہ کاروں اور Corporate Sector کی طرف سے خیر مقدم کیا جا رہا ہے . جس کے بعد معاشی سرگرمیاں بھرپور انداز میں شروع ہونے کی توقع ہے .

مارکیٹس کی صورتحال.

Nikkei225 میں تیزی کا رجحان آج بھی جاری ہے ، Benchmark Index آج 836 پوائنٹس کی تیزی سے 39 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 39098 پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی ٹریڈنگ رینج 38508 سے 39156 کے درمیان ہے . جبکہ Tokyo Stock Exchange میں اسوقت تک 98 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .

Nikkei225 تاریخ کی بلند ترین سطح 39 ہزار سے اوپر ، Monetary Policy کا تسلسل اور Fed کے بیانات
Nikkei225

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button