یورپی اسٹاکس میں تیزی ، توقعات سے مثبت یورپی اور برطانوی ڈیٹا

چار روزہ مندی کے بعد مارکیٹس میں Inflation کا رسک فیکٹر کم ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ توقعات سے مثبت یورپی اور برطانوی ڈیٹا ریلیز ہونے مارکیٹس میں Inflation کا رسک فیکٹر کم ہوا ہے۔

معاشی رپورٹس کے یورپی اسٹاکس پر اثرات.

یورپی ادارہ شماریات (Eurostat) کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 4.3 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 4.5 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.5 فیصد تھی۔

Core CPI کی سطح 4.5 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول 4.8 فیصد تھا۔ جولائی میں یہ ریڈنگ 5.3 فیصد تھی۔ اس طرح یورپی خطے میں افراط زر اکتوبر 2021ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یونین کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کی معاشی بحالی ہے۔ اسکے علاوہ فرانس ، اسپین اور اٹلی بھی توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں اضافہ معطل کئے جانے کی توثیق ہو رہی ہے۔

مسلسل دوسرے ماہ توقعات سے مثبت ڈیٹا آنے سے یورپی معیشت میں بحالی کی لہر اور افراط زر کی شدت میں کمی نمایاں ہو رہی ہے . یہ نہ صرف یورو زون بلکہ عالمی معیشت کے لئے بھی مثبت آثار ہیں .

برطانوی اور جرمن معیشت کی بحالی ، عالمی سرمایہ کاروں کی مارکیٹس میں واپسی.

برطانوی دفتر برائے شماریات (ONS) کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق GDP میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین اس سے قبل اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔ پہلے کوارٹر کی ریڈنگ 0.1 فیصد رہی تھی۔

رپورٹ اگرچہ توقعات کے مطابق ہے تاہم پہلے کوارٹر کی نسبت معیشت میں بہتری کی عکاسی کر رہی ہے۔ اس سے Recession کے بارے میں تاثر کی بھی نفی ہوئی ہے۔

UK GDP Report ریلیز ، GBPUSD میں بحالی کی لہر وسعت اختیار کر گئی۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد شروع ہونیوالے Global Financial Crisis سے برطانوی معیشت شدید متاثر ہوئی۔ گذشتہ دو سال کے دوران چار وزرائے اعظم کو اپنے عہدوں سے ہاتھ دھونے پڑے تھے۔ رشی سوناک کی پیشرو لز ٹرس صرف 45 روز حکومت کر سکی تھیں جس کے بعد انہوں نے معاشی بحالی میں ناکامی پر استعفی دے دیا تھا۔ موجودہ وزیر اعظم بھی سنگین معاشی حالات کا کئی مواقع پر اعتراف کر چکے ہیں۔

ادھر German Employment Report بھی ریلیز کر دی گئی . جس کے  بعد  یورپی اور عالمی مارکیٹ پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے   اعداد و شمار جرمن لیبر مارکیٹ پر دباؤ میں کمی ظاہر کر رہے ہیں . ایسا لگ رہا ہے کہ یوکرین جنگ کے بعد توانائی کے سنگین بحران میں گھرا یورپی ملک دوبارہ اپنے قدموں پر واپس آ رہا ہے .

مارکیٹس کی صورتحال۔

FTSE100 انڈیکس 61 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7663 پر آ گیا ہے۔ برطانوی بینچ مارک میں سرمایہ کاری کا متاثرکن رجحان نظر آ رہا ہے۔ اسوقت تک ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 9 کروڑ 77 لاکھ ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 7672 رہی۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی ، توقعات سے مثبت یورپی اور برطانوی ڈیٹا

آج جاری ہونیوالی German Employment Report کے بعد Dax30 میں بھی تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ انڈیکس 150 پوائنٹس اوپر 15473 پر مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 15382 سے 15481 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 4 کروڑ 68 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

dax30

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں بحالی کا زبردست مومینٹم نظر آ رہا ہے ۔ Composite Index اسوقت 337 پوائنٹس تیزی سے 28500 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) پر آ گیا ہے۔ مارکیٹ میں 15 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

FTSEMIB

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) بھی Global Stocks میں آنیوالی اس لہر کے ساتھ مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور 110 پوائنٹس مستحکم ہو کر 11 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر 11028 پر ٹریڈ کرتا ہو دیکھا جا سکتا ہے۔

یورپی اور فرانسیسی ڈیٹا کے مثبت ٹریگر سے CAC40 میں 76 پوائنٹس بہتری کے ساتھ 7193 پر مثبت منظرنامہ پیش کر رہا ہے۔

اسپینش ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Ibex35 بھی 73 پوائنٹس اوپر 7499 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button