یورپی اسٹاکس میں تیزی ، US CPI Report کے اثرات

Headline Inflation توقع کے مطابق آنے پر رسک فیکٹر میں کمی

یورپی اسٹاکس میں آج دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان ہے۔ توقعات کے مطابق US CPI Report آنے پر افراط زر کے رسک فیکٹر میں کمی آئی ہے۔

امریکی رپورٹس یورپی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہوئیں

امریکی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار میں Headline Inflation کی ماہانہ سطح توقعات کے مطابق 0.2 فیصد رہی۔ جبکہ گذشتہ ماہ بھخ یہ ریڈنگ اتنی ہی رہی تھی۔ ڈیٹا کے مطابق سالانہ افراط زر 3.2 فیصد رہی ہے جبکہ 3.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر سالانہ فگرز کا جائزہ لیں تو سابقہ رپورٹ میں یہ لیول 3 فیصد آیا تھا۔

دوسری طرف Core Inflation کی ماہانہ سطح 0.2 اور سالانہ 4.7 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینوں میں یہ لیولز 0.2 اور 4.8 فیصد تھے۔ اس طرح کئی پہلوؤں سے یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر آئی ہے۔ جس کے بعد عالمی اسٹاکس میں افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری کے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی ہے اور انکی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی ڈالر اور اسکی پروڈکٹس میں گراوٹ کی بڑی وجہ رپورٹ میں Headline اور Core Inflation کا توقعات سے کم رہنا ہے۔ جس کی وجہ سے ستمبر 2023ء کی FOMC میٹنگ میں فیڈرل ریزرو کے پاس Rate Hike Program بند یو معطل کرنے کا مضبوط جواز آ گیا ہے۔

ڈیٹا پبلش ہونے سے پہلے مارکیٹس دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے تھیں۔ تاہم اسوقت یہ امریکی ڈالر کو بیک فٹ پر لے آئی ہیں۔

ہفتہ وار Jobless Claims امریکی ڈالر کو سپورٹ دینے میں ناکام

جاری کردہ ڈیٹا میں ہفتہ وار بیروزگاری کے دعووں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 30 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ہفتے کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ فگرز 2 لاکھ 27 ہزار تھے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں بیروزگاری کے سالانہ کلیمز 17 لاکھ 10 ہزار ہو گئے ہیں جو کہ لیبر مارکیٹ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کر رہے ہیں۔

مارکیٹس کی صورتحال

FTSE100 میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ انڈیکس 22 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7609 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 7572 اور 7622 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 37 کروڑ 37 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی ، US CPI Report کے اثرات

Dax30 میں سرمایہ کاری کا متاثرکن حجم اور شیئر والیوم نظر آ ریے ہیں ۔ جرمن بینچ مارک انڈیکس 148 پوائنٹس کی تیزی سے 16 ہزار پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 15880 اور بلند ترین 16060 رہی ہے۔ اسکی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 0.87 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 4 کروڑ 82 لاکھ ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی ، US CPI Report کے اثرات

دیگر یورپی مارکیٹس پر نظر ڈالیں تو CAC40 میں 112 پوائنٹس کی تیزی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 7434 پر آ گیا ہے۔ جبکہ اس میں اب تک 2 کروڑ 74 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ FTSEMIB میں 263 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ انڈیکس28571 پر پہنچ گیا ہے۔ مارکیٹ میں متاثرکن شیئر والیوم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ اسوقت تک 55 کروڑ سے زائد شیئرز ٹریڈ ہو چکے ہیں۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی ، US CPI Report کے اثرات

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں بھی تیزی کا رجحان ہے۔ اسوقت یہ 69 پوائنٹس اوپر 11150 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں تیزی ، US CPI Report کے اثرات

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button