EURUSD میں 1.1000 کی طرف بحالی، Eurozone CPI نومبر میں 2.4 فیصد پر آ گئی.

Core CPI also shrank to 3.6 percent , lowest reading since June 2020

EURUSD میں بحالی کی لہر  1.1000 کی طرف وسعت اختیار کر گئی . Eurozone CPI Report میں Headline Inflation گزشتہ 4 سال کی کم ترین سطح 2.9 فیصد پر آ گئی ہے ، جو کہ معاشی بحالی اور Recession کے اثرات میں کمی کی نشاندہی کر رہی ہے .

Eurozone CPI Report کی تفصیلات.،،s

European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 2.4 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ اکتوبر  کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 2.9 فیصد تھی۔

Core CPI کی سطح 3.6 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول بھی اتنا ہی تھا۔ اکتوبر  میں یہ ریڈنگ 3.8 فیصد تھی۔ اس طرح European Region میں Inflation جون 2020ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یونین کی سب سے بڑی معیشت Germany کی معاشی بحالی ہے۔ اسکے علاوہ France ، Spainاور Italy بھی Energy Crisis پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں اضافہ معطل کئے جانے کی توثیق ہو رہی ہے۔

EURUSD کا ردعمل.

تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر آ گیا ہے  جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے سے اوپر ہے . اس طرح تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0995 عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے .

EURUSD میں 1.1000 کی طرف بحالی، Eurozone CPI نومبر میں 2.4 فیصد پر آ گئی.
EURUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button