PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ADB کی طرف سے معاشی امداد کی منظوری

KSE100 holds gains above 66000 while KSE30 on 22000

PSX میں کاروباری ہفتے کا  اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ، Pakistan میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور ADB کی طرف سے Financial Assistance Program کی منظوری سے Financial Indicators پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ، جبکہ SBP Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھنے کے فیصلے سے بھی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی. اس معاشی دورانیے میں KSE100  اور KSE30 نے نئے سنگ میل عبور کئے .

SBP Monetary Policy کا اعلان اور PSX پر مثبت اثرات.

State Bank of Pakistan کے جاری کردہ پریس ریلیز می بتایا گیا کہ Monetary Policy Committee کا دو روزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں Global Markets کی صورتحال ، IMF کے ساتھ متوقع معاہدے ، Headline Inflation اور ملکی نظام زر پر تفصیلی بحث کی گئی۔

یہ اعلان گزشتہ روز کیا گیا ، جس کے بعد Inflation رسک فیکٹر میں کمی دیکھی گئی اور سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ، یہی وہ محرک ہے جس کی وجہ سے Pakistan Stock Exchange میں پہلے سے جاری خرید داری کے رجحان کو تقویت ملی اور KSE100 انڈیکس ایک نیا سنگ میل عبور کر گیا .

PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ADB کی طرف سے معاشی امداد کی منظوری
SBP Press Release

ADB کی طرف سے معاشی امداد کی منظوری.

Asian Development Bank کی جانب سے منظور کی جانیوالی یہ امداد ایشیائی ملک میں Development Projects کے لئے استمعال کی جائیگی . تاہم بادی النظر میں اس سے State Bank of Pakistan کے Foreign Exchange Reserves بھی مستحکم ہوں گے. یوں Pakistani Rupees کی قدر میں بھی بہتری آنے کے امکانات ہیں . اس کے علاوہ Pakistan حالیہ عرصے کے دوران معاشی بحران پر بھی قابو پانے کی کوشش کرتا رہا ہے اور وسیع تر Economic Reforms کا عمل بھی جاری ہے .

جاری کئے جانے والے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس امداد کا مقصد حکومت پاکستان کو Socio Economic Reforms اور Infrastructure میں ترقی کے لئے مدد مہیا کرنا ہے تا کہ مالیاتی بحران پر قابو پایا جا سکے .

رواں ہفتے  دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی Aramco  نے Gas and Oil Pakistan کے 40 فیصد شیئرز خرید لئے  . جن کی مالیت   100 ملین ڈالرز سے زاید بنتی ہے . Aramco کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا  کہ اس  نے Pakistan Stock Exchange میں سرمایہ کاری کے ذریعے برادر ملک کی Retail Market میں قدم رکھ دیا ہے ، اس حجم میں آئندہ سال دو سے تین گنا اضافہ کیا جائیگا .

Aramco
Aramco Message on X

جاری کردہ  بیان میں اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے بڑی  Oil کمپنیوں میں شامل Aramco  نے کمپنی میں 40 فیصد شیئرز کے حصول کے لیے حتمی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔ اگرچہ دونوں کمپنیوں نے اس معاہدے کی مالیت ظاہر نہیں کی، تاہم مستند ذرائع نے کا کہنا ہے کہ اس ٹرانزیکشن کی مالیت تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے۔

بتاتے چلیں کہ 2013 میں قائم کی جانیوالی Gas and Oil Company کا شمار ملک کے بڑے اداروں میں کیا جاتا ہے .

PRL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی ، Aramco نے Gas and Oil Pakistan کے 40 فیصد شیئرز خرید لئے.
Aramco’s official Message

جس کے پاس  ملک بھر Retail Outlets اور Oil and Gas Storage کا ایک بڑا نیٹ ورک ہے۔

پیغام  میں کہا گیا کہ معاہدہ SECP  کی منظوری سمیت کچھ دیگر قانونی کاروائیوں کے ساتھ مشروط ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈیل Aramco کی Pakistani Fuel Industry میں پہلی انٹری ہے، کمپنی Global Market میں  اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

Aramco نے اپنےبیان میں کہا ہے کہ یہ ڈیل اسے اپنی Energy Products کے لیے اضافی آؤٹ لیٹس حاصل کرنے کے قابل بنائے گا اور رواں سال فروری میں اس  کی جانب سے گاڑیوں کی Multinational کمپنی کے حاصل کردہ بین الاقوامی کاروبار کے لیے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ Saudi Oil Company پاکستانی کمپنی Oil and Gas Development Company کے ساتھ بھی Oil and Gas Exploration کے دس منصوبوں میں سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے . اس حوالے سے کی جانے والی بات چیت میں آئندہ ہفتے بڑا بریک تھرو متوقع ہے PRL دونوں پاکستانی کمپنیوں کی بڑی بزنس پارٹنر ہے . یہی وجہ ہے کہ کہ خبر سامنے آنے کے بعد اسکے اسٹاکس کی بڑے پیمانے پر خرید داری ریکارڈ کی جا رہی ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 679 پوائنٹس تیزی کے ساتھ 66000 کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے   66130 پر آ گیا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 66559 سے 66346 کے درمیان ہے .

PSX میں کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور ADB کی طرف سے معاشی امداد کی منظوری
KSE100

.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button