PSX میں کاروباری ہفتے کا منفی اختتام ۔ انتخابات کے بارے میں غیر یقینی صورتحال
رواں ہفتے KSE100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 600 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔
PSX میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ انتخابات کے بارے میں پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال زیادہ تر سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنائے رکھا۔
پاکستان کی سیاسی صورتحال اور PSX پر اثرات۔
پاکستان میں قومی اور صوبائی ادمبلیوں کی تحلیل کے بعد اگرچہ نگران حکومتیں عمل میں آ چکی ہیں۔ تاہم عام انتخابات میں تاخیر ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ گذشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے بعد کروائے جائیں گے اور اس حوالے سے ابھی کوئی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔ یہ صورتحال مارکیٹ پر منفی انداز میں اثرانداز ہو رہی ہے۔
کسی بھی ملک کی معیشت کا گہرا تعلق سیاسی صورتحال سے ہوتا ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں جبکہ پاکستان حالیہ عرصے میں سنگین معاشی حالات سے گزرا ہے اور IMF کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ سے پہلے یہ دیوالیہ ہونے کے بالکل قریب پہنچ چکا تھا . پاکستان اسٹاک ایکسچینج پچھلے ایک ماہ کے دوران اپنےلیولز دوبارہ حاصل کر رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ دوبارہ اسکے ٹریڈنگ فلورز کا رخ کر رہے ہیں. جو ہمیشہ کسی بھی مارکیٹ میں سیاسی حالات دیکھ کر سرمایہ کاری کرتے ہیں.
عالمی اداروں کے ساتھ معاہدے
اس طرح عالمی ادارے بھی بیل آوٹ پکجز کی لئے اسکی طویل المدتی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہیں اور عمومی طور پر نیے معاہدے کرنے سے گریز کرتے ہیں. ایسے میں اگر پاکستان میں آئندہ چند ماہ کے دوران منتخب حکومت نہ آیی تو عالمی مالیاتی فنڈ کا موجودہ پروگرام بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے. ملک میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی سیاسی صورتحال کے مطابق ہی یہاں پر اپنے آپریشنز جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کریں گی.
یاد دلاتے چلیں کہ SHELL اور TELENOR سمیت کی کثیر القومی کمپنیاں غیر ملکی زر مبادلہ کا بحران سنگین ہونے پر پاکستان سے اپنے اثاثے فروخت کر کے ہمسایہ ممالک منتقل ہو چکی ہیں
مارکیٹ کی صورتحال
KSE100 انڈیکس 115 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48209 پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 48196 رہی۔ جبکہ رواں ہفتے میں مجموعی طور ہر یہ 600 پوائنٹس نیچے آیا۔
دوسری طرف KSE30 میں بھی اس سے ملتی جلتی صورتحال رہی۔ جو کہ 61 پوائنٹس کی کمی سے 17127 پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 17119 سے 17304 کے درمیان رہی۔
آج کیپٹیل مارکیٹ میں 25 کروڑ 60 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 10 ارب روپے رہی۔ آج کا والیوم لیڈر 4 کروڑ شیئرز کے ساتھ ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ (WTL) رہا۔ جبکہ پاکستان پیٹرولیئم لیمیٹڈ (PPL) 2 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے ساتھ دوسرے اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (OGDC) 1 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے تبادلے سے تیسرے نمبر پر رہا۔
مارکیٹ میں 320 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا جن میں سے 124 کی قدر میں تیزی ، 183 میں مندی جبکہ 21 کی اسٹاک ویلیو میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔