PSX میں مندی، بیپر جوائے سائیکلوں اور IMF پروگرام پر متضاد بیانات

PSX میں کاروباری دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا۔ جسکی بنیادی وجوہات میں پاکستان کے معاشی مرکز سمجھے جانیوالے شہر کراچی اور CPEC پورٹ گوادر کی طرف آنیوالا سمندری طوفان بیپر جوائے سائیکلون اور IMF پروگرام کے بارے میں دیئے جانیوالے متضاد بیانات ہیں۔

بیپر جوائے سائیکلون کیا ہے اور اسکا PSX کے ساتھ کیا تعلق ہے؟

بیپر جوائے سائیکلون بحیرہ عرب سے اٹھنے والے سمندری طوفان ہے۔ جس کی ابتداء ایرانی بارڈر کے قریب پاکستانی ساحلی شہر اوڑمارہ سے 800 کلومیٹر دور بین الاقوامی سمندر میں ہوئی تاہم آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسکی شدت میں بھی اضافہ ہوتا چلا گیا۔ واضح رہے کہ اوڑمارہ ضلع گوادر کا حصہ ہے۔ سمندری طوفان اسوقت بھارتی ریاست گجرات کے قریب ہے جو کہ پاکستانی سمندری حدود سے 400 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اسوقت اسکی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ اگر یہ طوفان اسی شدت کے ساتھ پاکستان میں داخل ہوا تو بدین، ٹھٹھہ، کراچی، گوادر، پسنی اور اوڑمارہ میں بڑے پیمانے پر تباہی اور نقصانات کا خدشہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ان شہروں سے بڑے پیمانے پر مقامی آبادی کا انخلاء جاری رہا۔ امدادی سرگرمیاں اور ایمرجنسی آپریشن پاک نیوی اور آرمی کی زیرنگرانی جاری ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں دن کا اختتام مندی کے رجحان پر ہوا اور مارکیٹ میں سرمائے کا حجم معمول کی نسبت خاصا کم رہا۔

IMF پروگرام پر متضاد بیانات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گراوٹ کی دوسری بڑی وجہ عالمی مالیاتی فنڈ (IMF) پروگرام پر خود پاکستانی حکام کے متضاد بیانات ہیں۔ اگرچہ وزیراعظم شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے عالمی فنڈ کی سربراہ کرسٹیلینا جارجیوا سے بات چیت میں پروگرام بحالی کی درخواست کی ۔ جسے انہوں نے زبانی طور پر قبول کر لیا۔ تاہم وفاقی وزراء کے بیانات اپنے سربراہ سے مختلف ہیں ان کے مطابق 2019ء میں شروع ہونیوالے اس پروگرام کو مکمل کئے بغیر ختم کر دیا جائے گا۔ اور نئے کے لئے مذاکرات کئے جائیں گے۔ ان بیانات سے سرمایہ کار شش و پنج کے شکار اور سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل

ان وجوہات کی بناء پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا۔ KSE100 انڈیکس 244 پوائنٹس کی کمی سے 41538 پر بند ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 41522 رہی۔ دوسری طرف KSE30 بھی 76 پوائنٹس نیچے 14670 پر اختتام پذیر ہوا۔ اس کی ٹریڈنگ رینج 14660 سے 14858 کے درمیان رہی۔

PSX میں مندی، بیپر جوائے سائیکلوں اور IMF پروگرام پر متضاد بیانات

آج پاکستانی کیپیٹل مارکیٹ میں 14 کروڑ 33 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی مالیت 4 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ شیئر بازار میں 323 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 90 کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، 205 میں مندی جبکہ 28 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button