کرپٹو بینک Silver gate کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔

کرپٹو بینک Silver gate کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی سینیٹر ایلزبتھ ویرن اور انکے دو ریپبلکن ساتھیوں جان کینیڈی اور راجرز مارشل نے گزشتہ روز کرپٹو بینک کو FTX گیٹ اسکینڈل میں تحقیقات کے سلسلے میں سرکاری طور پر خط لکھ دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹ کے ارکان نے FTX اور المیڈا ریسرچ کے اثاثوں کے تبادلے کے سلسلے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ FTX گیٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد ہونیوالی تحقیقات کے نتیجے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ FTX کے سابق چیف ایگزیکٹو سیم بینکمین فرائڈ نے صارفین کی رقومات بڑے پیمانے پر المیڈا ریسرچ کو منتقل کی ہیں۔ امریکی سینیٹرز کی طرف سے لکھا جانیوالا خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب Silver Gate Bank کے FTX سے جڑے معاملات کے سلسلے میں کرپٹو صارفین میں شکوک و شبہات گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button