US Stocks میں دن کا ملا جلا اختتام، FOMC Rate Decision کے بعد غیر یقینی صورتحال.
Nasdaq100 jumped over 300 points on investor's buying in Tech. Stocks
FOMC Rate Decision کے بعد غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی. بالخصوص Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد US Monetary Policy کے مستقبل پر شکوک و شبہات نے جنم لیا. سرمایہ کاروں کے محتاط انداز اختیار کرنے سے US Stocks میں معاشی سرگرمیاں ملے جلے انداز میں اختتام پذیر ہوئیں. اگرچہ Tech. Stocks میں تیزی کی ریلی سے Nasdaq100 دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا . تاہم Dow Jones Industrial Average میں گزشتہ روز کی نسبت کوئی تبیلی نہیں ہوئی.
خیال رہے کہ غیر یقینی صورتحال کی وجوہات میں نو منخب امریکی صدر کی طرف سے US SEC اور Federal Reserve کے سربراہان کی تبدیلی کے علاوہ Fed Forecast میں آنیوالی تبدیلی ہے.
FOMC کا فیصلہ ، جیروم پاول کی پریس کانفرنس.
جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے توقعات کے مطابق Terminal Rates میں 25 بنیادی کمی کرتے ہوئے 4.75 فیصد سالانہ پر لانے کا اعلان کیا.
پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ Labor Market پر دباؤ میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے Policy Rate میں کمی کر دی گئی. علاوہ ازیں Growth Rates میں اضافے کیلئے آئندہ سال Rates میں مرحلہ وار کمی جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا. دسمبر 2024 کیلئے Fed Rate Forecast پیشگوئیوں کے برعکس 4.75% رکھی گئی ہے . تاہم US Stocks نے نپا تلا انداز جیروم پاول کی پریس کانفرنس کے بعد دیکھا گیا.
Fed Rate Forecast میں تبدیلی.
ستمبر کی میٹنگ کے بعد جاری ہونیوالی Fed Forecast میں بتایا گیا تھا. کہ پالیسی ساز اراکین 2024 کے اختتام تک policy Rates بتدریج کم کرنے اور 4.50 پر لانے کیلئے آمادہ ہیں. تاہم آج اسے بڑھاتے ہوئے دوبارہ 4.75 فیصد پر لانے کا فیصلہ کیا گیا. جس سے یہ تاثر مضبوط ہوا. کہ آج کی میٹنگ میں ہونے والا Interest Rate Cut رواں سال شرح سود میں کمی کا آخری فیصلہ ہے.
گزشتہ ماہ High Tier Data میں Headline Inflation مسلسل بڑھتی ہوئی دکھائی دی. جبکہ PCE Price Index اگرچہ توقعات سے کم تھا. لیکن Core Inflation تین ماہ قبل کی سطح 3.29 پر ہی آ گئی. جو US Economy پر دباؤ کی عکاسی کر رہی ہے.
امریکی صدر مجھے عہدے سے فارغ نہیں کر سکتا، جیروم پاول.
US Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وضاحت کی ہے. کہ کمیٹی نے 25 بنیادی پوائنٹ کی کٹوتی کو درست سمجھا۔ انہوں نے اقتصادی صورتحال اور ملازمتوں کے اعداد و شمار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے دو ماہ کے معاشی اعداد و شمار ہیں۔ جن کی روشنی میں Policy Rates میں بڑی کمی کرنے کیلئے یہ مناسب وقت نہیں ہے.
پاول نے اشارہ دیا کہ Fed اپنی پالیسی کو دوبارہ ترتیب دینے کے عمل میں ہے. اور یہ عمل وقت کے ساتھ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کو کسی بھی طرح کی جلد بازی کرنے کی ضرورت نہیں ہے. اور ہم ہر اجلاس میں تازہ ترین معاشی صورتحال کے مطابق اس پر غور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہمیں دیکھنا ہے کہ معیشت اس تبدیلی پر کس طرح ردعمل دیتی ہے”۔
ملک میں سیاسی تبدیلیوں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ تمام پیشرفت اور مارکیٹ میں پھیلنے والی افواہوں بارے آگاہ ہیں . تاہم اس طرح کے اعلانات کرنیوالے یہ نہیں جانتے کہ US Constitution صدر کو Chairman Fed ہٹانے کی اجازت نہیں دیتا.
پاول نے اس بات پر زور دیا کہ وہ Headline Inflation کو 2 فیصد پر لانے کے لیے پُرعزم ہیں. حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "ہم مہنگائی کے بارے میں یہ نہیں کہہ رہے کہ ‘مشن مکمل’ ہو گیا ہے”۔
US Stocks کا ردعمل.
DJI نے دن بھر کے اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام گزشتہ روز کی سطح 43729 پر کیا . جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 43 کروڑ 75 کروڑ رہی.
دوسری طرف Donald Trump کی کامیابی کے بعد Tech. Stocks میں آنیوالی تیزی کی ریلی آج بھی برقرار رہی. جس سے Nasdaq100 میں کاروباری دن کا اختتام 320 پوائنٹس کے اضافے سے 21101 کی سطح پر ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔