US Stocks میں دن کا مثبت اختتام ، Cut Rates کے امکانات میں اضافہ .

Headline Inflation in US CPI diminished to 3.1 , Core Inflation also fall below expectations

US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  US CPI Report  میں Headline Inflation کی سطح 3.1 فیصد تک گرنے کے بعد FOMC کی رواں ہفتے ہونیوالی میٹنگ کے دوران Cut Rates کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے . جس کے بعد US Dollar Index اور 10 سالہ مدت کی Bonds Yields میں کمی جبکہ Stocks اور Commodities کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے . 

US CPI Report کی تفصیلات ۔

US Bureau of Labor Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء میں Annual Consumer Price Index کی شرح 3.1 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 3.1 فیصد کا ہی تخمینہ تھا۔ تاہم Monthly Headline Inflation کی سطح  0.1 فیصد آئی ہے۔ جو کہ پچھلے ماہ سے زیادہ ہے .  دوسری طرف Core CPI کی سالانہ ریڈنگ 4.0 فیصد رہی۔ اسکا تخمینہ بھی اتنا تھا.

US Dollar Index میں مندی، US CPI Report میں Inflation کی سطح 3.1 فیصد پر آ گئی.
US CPI Report

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو اکتوبر میں Consumer Price Index کی سطح 3.2 جبکہ Core Inflation کی ریڈنگ 4.1 فیصد تھی . خیال رہے کہ اکتوبر کی رپورٹ میں  Ukraine پر روسی حملے کے نتیجے میں آنیوالے  Global Financial Crisis کے بعد پہلی بار Headline Inflation کی سطح صفر فیصد تک آئی  ، تاہم اس بار ماہانہ شرح پہلے سے قدرے زیادہ رہی

US Dollar Index میں مندی، US CPI Report میں Inflation کی سطح 3.1 فیصد پر آ گئی.
US CPI in November

مارکیٹس کی صورتحال.

ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد US Dollar Index میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔ جبکہ Commodities بالخصوص Gold ، Stocks ، Crypto Currencies اور دیگر Currencies میں بحالی دیکھی جا رہی ہے ۔ خیال رہے کہ Inflation کی توقعات سے کم سطح سے Federal Reserve کے پاس آئندہ میٹنگ میں Interest Rate کم کئے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا  ۔ یہی وہ محرک ہے جو USD کی طلب میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 173 پوائنٹس اضافے سے  36577 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 36373 سے 36596 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 29 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کا لیں دین ہوا.

مارکیٹ کے  وسطی سیشن میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتامی سیشن میں سرمایہ کاروں کی طرف سے بڑے پیمانے پر خرید داری  ہوئی . یوں دن کا مجموعی منظرنامہ مثبت رہا.

US Stocks میں دن کا مثبت اختتام ، Cut Rates کے امکانات میں اضافہ .
Dow Jones Industrial Average

دوسری طرف Nasdaq میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 100 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 14533 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14533  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 94 کروڑ 14 لاکھ رہا.

US Stocks میں دن کا مثبت اختتام ، Cut Rates کے امکانات میں اضافہ .
Nasdaq

S&P500 میں ٹریڈنگ والیوم معمول سے کم رہا  . تاہم  انڈیکس 21 پوائنٹس اضافے سے 4643 پر بند ہوا.

S&P500

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button