حب پاور جنریشن کمپنی (HUBC) میں آج بھی Bullish مومینٹم برقرار۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں صبح سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اگرچہ انڈیکس ایک محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود حبکو پاور جنریشن کمپنی (HUBC) گذشتہ دو ہفتوں سے مسلسل سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے آج کے ابتدائی سیشن کے دوران حبکو کے شیئرز کی قدر میں 84 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سرمایہ کاری کے اعتبار سے یہ آج بھی اب تک تیسرا بہترین اسٹاک ہے۔ حب پاور کمپنی لیمیٹڈ (HUBC) ان اسٹاکس میں شامل ہے جنہوں نے گذشتہ عرصے کے دوران نہ صرف اپنا Bullish مومینٹم جاری رکھا۔ بلکہ سرمایہ کاری کا اچھا حجم اور متاثر کن شیئرز والیوم بھی حاصل کیا حب پاور کمپنی کو پاکستانی اسٹاکس میں سے طویل المدتی (Long Term Holding Stocks) اور Intra-Day میں ٹریڈنگ کیلئے موزوں ترین اسٹاک تصور کیا جاتا ہے۔ پاور جنریشن سیکٹر کی کمپنی 1991ء سے اسٹاک ٹریڈ کر رہی ہے۔ اس کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ شیئرز جبکہ موجودہ ادا شدہ سرمایہ (Paidup capital) ا ارب 29 کروڑ شیئرز سے تجاوز کر گیا ہے۔ جن میں سے 97 کروڑ شیئرز کی آزادانہ ٹریڈ ہو رہی ہے۔ اسطرح اسکا Free Float بھی 75 فیصد سے زائد ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کے اسٹاکس کی مضبوط بنیادوں کی نشاندہی ہوتی ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اس کی تریڈ 61 روپے سے 82.75 روپے کی بلند ترین سطح تک رہی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج HUBC کی بلند ترین سطح 67 روپے 46 پیسے اور کمترین لیول 66 روپے 80 پیسے رہا۔ اس سے مارکیٹ کے رجحان کے ساتھ ہی HUBC کی سمت بھی بدلتی ہوئی نظر آئی ہے اور اب تک پاور جنریشن سیکٹر کا یہ اسٹاک اپنی کم ترین سطح 66 روپے 70 پیسے سے مسلسل اوپر کی طرف پیشرفت کر رہا ہے۔ اور 67 روپے45 پیسے تک آ گیا ہے۔ اس سطح پر اس میں 26 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی ہے۔ جس سے آج حبکو دوبارہ Bullish مومینٹم اختیار کر گیا ہے۔ مجموعی طور پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) آج مکمل Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ آج یہ اپنی 7 دن کی حرکاتی اوسط (7DMA) اور 20DMA سے اوپر ہے لیکن 200DMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ حب پاور اپنی کل کی سطح سے 0.53 فیصد اوپر (84 پیسے) کے اضافے کے ساتھ 67 روپے 45 پیسے پر آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی قدر کی حدوں (Trading Limits) کا جائزہ لیں تو اسکا Upper cap آج 71 روپے 62 پیسے اور Lower Lock نیچے 61 روپے 62 پیسے کی سطح پر ہے۔ جبکہ اسکا آج کا والیوم 26 لاکھ شیئرز ہے۔ جس سے اسکی بنیادی اسٹرینتھ ظاہر ہو رہی ہے۔

موجودہ سطح پر اسکا محور (Pivot) 67 روپے 15 پیسے اور مزاحمتی حدیں (Resistance Level) 68 اور 69.50 جبکہ تیسری حد 71 روپے کے نفسیاتی مارک پر ہے۔ اگر اسکے نفسیاتی سپورٹ کے لیولز کا جائزہ لیں تو موجودہ سطح سے نیچے اسکی پہلی سپورٹ (S1) 65 روپے 50 پیسے یے۔ جبکہ اس سے نیچے 64 اور 62 کے سپورٹ لیولز ہیں۔ مجموعی طور پر اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish, جبکہ 10 فیصد Bearish اور 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا طویل المیعادی ہدف 110 روپے ہے جبکہ آج یہ موجودہ مومینٹم کے ساتھ 70 روپے کی سطح کو چھو سکتا ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح کے قریب 67.15 کے لیول پر Strong Buy کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ جبکہ Intra-Day میں اسکی فروخت کا ٹارگٹ آج کے لئے 70 روپے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button