PRL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر سسٹم میں شامل ہونے سے بھی اس شعبے کے اسٹاکس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے

PRL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے . جس کی بنیادی وجہ گزشتہ ہفتے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہے . اس کے علاوہ  سندھ کے ضلع گھوٹکی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی کے سسٹم میں شامل ہونے سے بھی اس شعبے کے اسٹاکس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

 PRL میں تیزی کے اسباب

پیٹرول کی قیمت ہفتے کی رات  ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا گیا۔ پاکستانی وزارت خزانہ  نے  ذرائع توانائی کی قیمت میں بڑے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ جس کے بعد پیٹرول 26 روپے اضافے کے ساتھ 332 اور ڈیزل 329 روپے کا ہو گیا ۔ وزارت خزانہ کے پریس ریلیز میں اس اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹس میں کروڈ آئل کی قدر میں تیزی کو قرار دیا گیا.

سندھ کے دریافت شدہ ذخائر کی سسٹم میں شمولیت

یہ نئے ذخائر ماری پیٹرولیم کی طرف سے دریافت کئے گئے تھے تاہم لاجسٹک سپورٹ کے لئے اس میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ بھی شامل تھی . نے کنوں میں  سے موجود ذخائر سے کہیں زیادہ تیل و گیس کی پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی طرف سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (OGDCL) اور پاک ریفائنری لمیٹڈ (PRL) سمیت تمام ریفائنریز کے واجبات کی ادائیگیوں کے فیصلے  اور سرکلر  ڈیبٹ میں آنیوالی کمی سے بھی  اس سیکٹر کی تمام کمپنیز پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

PRL کا تعارف

پاک ریفائنری لمیٹڈ (PRL) پاکستان کے ریفائنری سیکٹر  کا سب سے بڑا نام ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی کم ترین سطح 11 روپے 83 پیسے اور بلند ترین لیول 19 روپے19 پیسے رہا ہے جبکہ اسوقت اسکے اسٹاکس کی قدر PSX میں محدود رینج  کے باوجود گذشتہ روز کی قیمت سے  43 پیسے اوپر 13 روپے 98 پیسے فی شیئر ہے۔

اس کا قیام مئی 1960ء کو بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی عمل میں لایا گیا۔ اسکا بنیادی سرمایہ 87 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ 63 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلئے 22 کروڑ 39 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 35.4 فیصد بنتے ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف 40 روپے فی شیئر کی قدر ہے۔ جو کہ اسکا 2018ء کا لیول ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

PRL اپنی 7 روزہ Moving Average سے اوپر، جبکہ 21 روزہ Moving Average   سے اوپر 14 روپے 76 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔  یہ 50DMA کے بالکل قریب  آ  چکا ہے۔ اسوقت تک اس میں ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی تعداد 71 لاکھ  ہے ۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 15.10، 14.80 اور 15.25 ہیں جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 14.60, 14.35 اور 14.15 ہیں۔  مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 45 فیصد Bullish اور 40 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔

PRL کی اسٹاک ویلیو میں تیزی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات

اس طرح PRL کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 14.25 کے قریب Strong Buy کی کال دے رہے ہیں جو کہ اس کی خرید کا محور ہے جبکہ اس کا فروخت کا Pivot  بھی 14  روپے 25 پیسے کی سطح ہے۔. Holding کے ساتھ اسکی فروخت کا ٹارگٹ 20 روپے فی شیئر کی سطح ہے۔

آج اگر اسکا اختتامیہ (Closing) 14 روپے 80 پیسے  سے اوپر ہو١  تو اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 71 کی سطح پر موجود ہے .  جو کہ آنیوالے سیشنز کے دوران مزید تیزی کی نشاندہی کر رہا ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button