PSX میں تیزی، توقعات سے مثبت Pakistani CPI Report جاری

Headline Inflation raised 6.7% in September, KSE100 jumped more than 700 points

Pakistani CPI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد PSX میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . ملک میں  Headline Inflation کم ہونے سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا. جس کے نتیجے میں KSE100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی.

Pakistani CPI Report کی تفصیلات.

Pakistan Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں  ستمبر  کے  دوران Annual CPI گزشتہ ماہ کی نسبت کمی سے 6.7 پر آ گئی. جبکہ معاشی ماہرین 9.6 فیصد کی توقع کر رہے تھے. واضح رہے جنوری میں یہ  1971 کی جنگ کے بعد پہلی بار  48 فیصد پر آئی تھی. اس طرح مہنگائی کا  52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا. تاہم آج کے اعداد و شمار جنوری 2021 کے بعد کی کم ترین Headline Inflation ظاہر کر رہے ہیں.

Pakistani CPI Analysis September 2024
Pakistani CPI Analysis September 2024

اعداد و شمار کے مطابق Inflation کنٹرول کرنے میں سب سے بڑا حصّہ Natural Gas کا رہا . جس کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 40 فیصد کمی آئی . جبکہ اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش بالخصوص سبزیوں اور پھلوں میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم  رہی .

CPI کے تحت 51 ضروری اشیا کی قیمتیں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جائزہ لینے کے بعد حاصل کی جاتی ہیں، زیر جائزہ مدت کے دوران 19 مصنوعات کی قیمتوں میں کمی. 4 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 28 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں

خیال رہے کہ  کہ Annual Inflation گزشتہ سال کے شروع میں ریکارڈ 48 فیصد تک پہنچ گئی تھی. لیکن پھر اگست کے آخر میں 24.4 فیصد تک کم ہوگئی تھی. تاہم 16 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران Monthly SPI کی شرح 40 فیصد کو عبور کرگئی۔

وزارت خزانہ نے جمعہ کو اپنی Economic Outlook میں جون 2024 کے لئے پچھلے ماہ کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح میں قدرے اضافے کی پیش گوئی کی تھی لیکن کہا تھا کہ یہ پچھلے سال کے اسی ماہ کی سطح سے کافی نیچے ہے.

PSX کا ردعمل.

Pakistan Stock Market میں معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا. جو کہ اختتامی سیشن میں بھی  برقرار ہے . KSE100 انڈیکس 705 پوائنٹس اضافے سے 81820 پر ٹریڈ کر رہا ہے. اسکی ٹریڈنگ رینج 81119 سے 81920 کے درمیان ہے.

KSE100 1ST October 2024
KSE100 1ST October 2024

دوسری طرف Benchmark انڈیکس KSE30 میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے  جو کہ 276 پوائنٹس اوپر 26046 پر ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ ٹریڈنگ رینج 25786 سے 26057 کے درمیان ہے.

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 30 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے . جنکی مالیت 14 ارب 35 کروڑ روپے بنتی ہے. Share Bazar میں 431 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا. جن میں سے 284 کی share Value میں تیزی، 126 میں مندی، جبکہ 21 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی. 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button