پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز میں ملا جلا رجحان۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX ) میں نئے ہفتے اور کاروباری دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ آج پاکستان کی سیاسی غیر یقینی صورتحال اور امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستانی ایٹمی پروگرام (Pakistan Nuclear Program ) کے بارے میں بیان کے بعد زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں۔

آج KSE100 انڈیکس 32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 41980 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے اسوقت انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance ) کو عبور کرنے کے بالکل قریب ہے ۔ دوسری طرف KSE30 نے بھی ملے جلے لیکن قدرے منفی رجحان کے ساتھ دن کا آغاز کیا ہے۔ اور انڈیکس 21 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 15512 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج مجموعی طور پر مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور حصص کے حجم کے کم رہنے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button