یورپیئن مارکیٹس میں کاروباری دن کا منفی آغاز

آج یورپیئن مارکیٹس میں مجموعی طور پر دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ لیکن اٹالیئن ایم۔آئی۔بی ( Italian MIB ) 124 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 22119 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ برطانوی فٹ۔سی ( British FTSE ) 68 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 7317 کے لیول پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جرمن ڈیکس ( German Dax ) 77 پوائنٹس کی مندی کی شکار ہونے کے بعد 13111 پر آ گئی ہے۔ سوئس مارکیٹ انڈیکس ( SMI ) 99 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 10792 کی سطح پر آ گیا ہے۔ روسی اسٹاک مارکیٹ 37 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 2409 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ فرینچ سی۔اے۔سی ( French CAC ) میں آج ملا جلا رجحان ہے۔ انڈیکس 18 پوائنٹس کی کمی سے 6225 اور اسپینش آئی۔بیکس ( Spanish Ibex ) میں بھی اگرچہ ملا جلا رجحان ( Mixed Trend ) ہے اور انڈیکس 32 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 8096 کی سطح پر آ گیا ہے۔ یورپی اسٹاکس میں کمی کی سب سے بڑی وجہ گذشتہ دو روز سے یورو کی قدر میں مسلسل کمی قرار دی جا رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button