پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کا مثبٹ آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت ہوا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کی طرف سے آنیوالی مثبت خبروں کے پاکستان کے معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ سعودی عرب پاکستان کے ریفائنری سیکٹر میں 16 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جسے ولی عہد محمد بن سلمان کے مجوزہ دورہ پاکستان میں حتمی شکل دی جائے گی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو موخر ادائیگیوں پر 3 ارب ڈالر مالیت کا خام تیل (Crude oil) دینے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

آج KSE100 انڈیکس 110پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ دو ماہ کے بعد 43 ہزار کی نفسیاتی حد (Resistance) کو عبور کرتے ہوئے43011 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 43119 اور کم ترین لیول 42901 رہا ہے۔ دوسری طرف KSE30 بھی 53 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 15704 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 15701 اور کم ترین لیول 15660 رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایک طویل عرصے کے بعد یہ پہلا کاروباری ہفتہ ہے جس میں ایک تسلسل کے ساتھ مارکیٹ نے اختتام تک تیزی کے مومینٹم کو برقرار رکھا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button