Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)

تلاش

"us jobless claims released which caused us dollar gains" کے لیے 928 نتائج۔

ایشیائی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان، جغرافیائی تنازعات اور بڑھتی ہوئی بانڈ  ییلڈز
ایشیائی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان، جغرافیائی تنازعات اور بڑھتی ہوئی بانڈ ییلڈز

Asian Stocks میں اس وقت ایک غیر معمولی اور پیچیدہ مرحلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک طرف جہاں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی جدت نے پچھلے چند برسوں میں اسٹاکس کو بلندیوں پر پہنچایا، وہی اب سرمایہ کار اس ٹیکنالوجی پر ہونے والے اربوں ڈالر کے بنیادی ڈھانچے کے اخراجات کی معقولیت پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

Adeel khalid ·
ڈالر کینیڈین ڈالر کا تکنیکی تجزیہ: 1.4150 سپورٹ اہم، فروخت کا دباؤ برقرار
تاریخ: 16 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: 1.4151 | قلیل مدتی ٹرینڈ: مندی | روزانہ ٹرینڈ: وسیع تر تیزی کے بعد اصلاح
ڈالر کینیڈین ڈالر کا تکنیکی تجزیہ: 1.4150 سپورٹ اہم، فروخت کا دباؤ برقرار تاریخ: 16 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: 1.4151 | قلیل مدتی ٹرینڈ: مندی | روزانہ ٹرینڈ: وسیع تر تیزی کے بعد اصلاح

مارکیٹ کا جائزہ امریکی ڈالر اور کینیڈین ڈالر کی جوڑی (USD/CAD) تقریباً 1.4151 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ حالیہ قیمتوں کی حرکت میں جوڑی 1.4290–1.4300 کے قریب ریزسٹینس سے مسترد ہونے کے بعد نیچے آئی ہے، جس سے قلیل مدتی فروخت کا دباؤ نمایاں ہوا ہے۔ چار گھنٹے کی قیمتوں کی ساخت میں 1.4200 کے نیچے آنے کے بعد گراوٹ تیز ہوئی، جبکہ ایک گھنٹے کی قیمتوں کی حرکت میں Lower Highs اور Lower Lows بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ قلیل مدتی مندی کی علامت ہے۔ اب قیمت 1.4150 کے قریب ہے، جہاں سے عارضی بحالی آ سکتی ہے، لیکن سپورٹ کے ٹوٹنے کی صورت میں مزید گراوٹ کا امکان بڑھ جائے گا۔ روزانہ کی سطح پر جوڑی نے پہلے 1.3750–1.3800 کے علاقے سے مضبوط بحالی کرتے ہوئے 1.4300 کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تھی۔ موجودہ گراوٹ اس تیزی کے بعد اصلاح بھی ہو سکتی ہے؛ اس لیے قلیل مدتی مندی اور بڑے ٹرینڈ کی ممکنہ بحالی کو الگ الگ دیکھنا ضروری ہے۔

ڈالر ین کا تکنیکی تجزیہ: 158.00 کے قریب قیمت، اگلی سمت کے لیے اہم لیولز
تاریخ: 16 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: 158.05 | قلیل مدتی صورتحال: محدود رینج میں ٹریڈنگ
ڈالر ین کا تکنیکی تجزیہ: 158.00 کے قریب قیمت، اگلی سمت کے لیے اہم لیولز تاریخ: 16 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: 158.05 | قلیل مدتی صورتحال: محدود رینج میں ٹریڈنگ

مارکیٹ کا جائزہ ڈالر اور جاپانی ین کی جوڑی (USD/JPY) تقریباً 158.05 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ حالیہ قیمتوں کی حرکت میں 158.90–159.00 کے قریب سے نمایاں گراوٹ کے بعد قیمت نے 157.60–157.80 کے علاقے سے بحالی کی، لیکن اب دوبارہ 158.00 کے آس پاس محدود رینج میں حرکت کر رہی ہے۔ قلیل مدتی قیمتوں کی ساخت سے ظاہر ہوتا ہے کہ خریدار 157.60–157.80 کے علاقے میں سرگرم ہوئے، جبکہ 158.20–158.40 کے قریب فروخت کا دباؤ سامنے آ سکتا ہے۔ اس وقت قیمت کسی واضح سمت میں مضبوط بریک آؤٹ دینے کے بجائے ایک درمیانی زون میں موجود ہے۔ روزانہ کی قیمتوں کی ساخت میں پہلے کی تیزی کے بعد نمایاں اتار چڑھاؤ آیا ہے۔ اس لیے موجودہ بحالی کو مکمل Bullish Trend کی واپسی قرار دینے کے لیے 158.40 اور اس کے بعد 158.60–158.80 کے اوپر مضبوطی درکار ہوگی۔

جی بی پی/یو ایس ڈی کا تکنیکی تجزیہ — 16 اکتوبر 2026
موجودہ قیمت: 1.3332 | قلیل مدتی ٹرینڈ: تیزی | مجموعی ٹرینڈ: دباؤ کے باوجود بحالی کی کوشش
جی بی پی/یو ایس ڈی کا تکنیکی تجزیہ — 16 اکتوبر 2026 موجودہ قیمت: 1.3332 | قلیل مدتی ٹرینڈ: تیزی | مجموعی ٹرینڈ: دباؤ کے باوجود بحالی کی کوشش

مارکیٹ کا جائزہ برطانوی پاؤنڈ اور امریکی ڈالر کی جوڑی (GBP/USD) تقریباً 1.3332 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ تازہ قیمتوں کی حرکت میں پاؤنڈ نے 1.3200 کے قریب سپورٹ سے مضبوط بحالی دکھائی ہے اور اب 1.3330 کے علاقے تک پہنچ گیا ہے۔ اس پیش رفت سے قلیل مدتی خریداروں کی واپسی ظاہر ہوتی ہے، تاہم قیمت ابھی اہم ریزسٹینس کے قریب ہے۔ چار گھنٹے کے ٹرینڈ میں دیکھا جائے تو ستمبر سے اکتوبر کے دوران جوڑی میں نمایاں گراوٹ آئی، جس کے بعد قیمت نے 1.3180–1.3220 کے علاقے میں استحکام حاصل کیا۔ حالیہ تیزی اس گراوٹ کے بعد بحالی کی کوشش ہے، لیکن اسے درمیانی مدت کے ٹرینڈ کی مکمل تبدیلی قرار دینے کے لیے مزید تصدیق درکار ہے۔ روزانہ کی قیمتوں کی حرکت بھی یہی ظاہر کرتی ہے کہ 1.3350–1.3400 کے علاقے میں فروخت کا دباؤ دوبارہ سامنے آ سکتا ہے۔ اس لیے موجودہ سطح پر تیزی کے تسلسل اور ممکنہ پل بیک، دونوں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

PSX  میں پہلے سیشن کے دوران تیزی، چیئرمیں فیڈ کے بیانات اور عالمی مارکیٹس کے اثرات
PSX میں پہلے سیشن کے دوران تیزی، چیئرمیں فیڈ کے بیانات اور عالمی مارکیٹس کے اثرات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداروں کی مسلسل دلچسپی کی بدولت مارکیٹ میں مثبت رحجان غالب ہے۔ جمعہ کی صبح ابتدائی کاروباری سیشن میں بینچ مارک KSE100 انڈیکس میں تقریباً 400 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا

Adeel khalid ·
قیمتوں میں استحکام  ہدف لیکن میٹنگز کے فیصلے پیشگی نہیں، چیئرمین فیڈ ، ڈالر میں گراوٹ
قیمتوں میں استحکام ہدف لیکن میٹنگز کے فیصلے پیشگی نہیں، چیئرمین فیڈ ، ڈالر میں گراوٹ

امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش نے بینکاک، تھائی لینڈ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا کے ساتھ بات چیت کے بعد عالمی معیشت، افراط زر ، مصنوعی ذہانت ، اور فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی آنے والی میٹنگز کے حوالے سے انتہائی اہم اور دور رس اشارے دیے ہیں۔

Adeel khalid ·
ڈالر کینیڈین ڈالر کا تکنیکی تجزیہ: 1.4200 کی سپورٹ اہم، 1.4250 پر ریزسٹینس
تاریخ: 15 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: تقریباً 1.4213
ڈالر کینیڈین ڈالر کا تکنیکی تجزیہ: 1.4200 کی سپورٹ اہم، 1.4250 پر ریزسٹینس تاریخ: 15 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: تقریباً 1.4213

مریکی ڈالر اور کینیڈین ڈالر کی جوڑی USD/CAD تقریباً 1.4213 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ حالیہ سیشن میں قیمت 1.4290–1.4300 کے قریب پہنچنے کے بعد تیزی سے نیچے آئی اور اب 1.4200 کے آس پاس استحکام کی کوشش کر رہی ہے۔ روزانہ کی سطح پر جوڑی نے ستمبر کے دوران 1.3800 کے قریب سے مضبوط بحالی کی اور اکتوبر میں 1.4290 کے علاقے تک پہنچی۔ تاہم بلند سطحوں پر فروخت کے دباؤ کے بعد قیمت میں اصلاح دیکھی گئی ہے۔ چار گھنٹے کی حرکت میں مجموعی بحالی کے بعد رفتار سست ہوئی ہے، جبکہ ایک گھنٹے کی سطح پر قیمت 1.4200–1.4220 کے علاقے میں اتار چڑھاؤ دکھا رہی ہے۔ اس وقت 1.4200 کی سپورٹ اور 1.4250 کی ریزسٹینس اگلی مختصر مدتی سمت کے لیے اہم ہیں۔ سپورٹ برقرار رہنے پر بحالی کی کوشش جاری رہ سکتی ہے، لیکن اس سطح کے نیچے واضح گراوٹ مزید فروخت کا دباؤ پیدا کر سکتی ہے۔

سید عمران علی شاہ ·
🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں