IBEX35 میں دن کا ملا جلا آغاز، Spanish Services PMI فروری میں 54.7 فیصد پر آ گئی.

European Stocks reacted neutrally after upbeat Financial data after yesterday's negative Employment Report

IBEX35 میں دن کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا. آج ریلیز ہونے والے Spanish Services PMI کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے کے باوجود سرمایہ کار ملک میں جاری ہڑتالوں اور احتجاج کے باعث محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.

Spanish Services PMI Report کے IBEX35 پر اثرات.

آج جاری کی جانیوالی Spanish Statistics Bureau کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک میں فروری 2024 کے دوران Services Sector کا Purchase Managers Index توقعات کو مات دیتے ہوئے 54.7 فیصد پر آ گیا . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 53.4 فیصد کی توقع کر رہے تھے.

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جنوری کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 52.1 فیصد کی تھی اس طرح رپورٹ مثبت اور Spanish Services Sector پر Inflation کے دباؤ  میں کمی کی نشاندہی کر رہی ہے . حالیہ عرصے کے دوران Eurozone کا یہ اہم ترین ملک سیاسی عدم استحکام اور ہڑتالوں کی زد میں ہے .

ملک گیر مظاہروں میں بڑے پیمانے پر Economic Reforms کا مطالبہ کیا جا رہا ہے .جبکہ مظاہرین نئی Spanish Government سے پرانے Immigration Laws بحالی کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں . اس کے نتیجے میں IBEX35 اور European Stocks کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں .

Spanish Labor Market پر دباؤ برقرار.

گزشتہ روز  جاری کی جانیوالی Spanish Statistics Bureau کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک میں فروری 2024 کے دوران 7452 سرکاری ملازمتیں ختم ہوئیں . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 50 ہزار ملازمتوں کے اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے.

اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جنوری کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 60 ہزار کانٹریکٹس کے اضافے کی تھی اس طرح رپورٹ انتہائی منفی اور Spanish Economy پر Inflation کے دباؤ کی نشاندہی کر رہی ہے. یہی وجہ ہے کہ آج کا مثبت ڈیٹا بھی سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کو ختم نہیں کر سکا.

مارکیٹ کا ردعمل.

معاشی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد IBEX35 میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے ، Spanish Benchmark دن کے آغاز پر 8 پوائنٹس کمی سے 10060 پر ٹریڈ کر رہا ہے.

IBEX35 میں دن کا ملا جلا آغاز، Spanish Services PMI فروری میں 54.7 فیصد پر آ گئی
IBEX35

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button