گولڈ، کروڈ آئل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی

عالمی کماڈٹی مارکیٹ میں گولڈ، کروڈ آئل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ عوام کے مظاہروں میں شدت آنے کے بعد اسٹاکس اور فاریکس کے بعد کماڈٹیزمارکیٹ میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ چین خام اور تیار شدہ مال کی سپلائی بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر سرمایہ کار ایسے تمام اثاثے فروخت کر رہے ہیں جن میں کسی قسم کا بھی Risk Factor موجود ہو

سونا (Gold) آج 4 ڈالرز کی کمی سے 1751 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ تاہم Platinum کی قیمت میں 4 ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ قیمتی دھات 988 ڈالرز فی اونس میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔ Palladium بھی 3 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1859 ڈالرز فی اونس میں فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری طرف چاندی (Silver) 1.43 فیصد کم ہو کر 21.31 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

ذرائع توانائی کی قدر میں بھی گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ خام تیل (Crude Oil) کی قیمت اکتوبر 2021ء کی سطح پر آ گئی ہے۔ Brent آج 81 ڈالرز جبکہ WTI اسوقت 4 ڈالرز کمی کے ساتھ 72 ڈالرز فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف قدرتی گیس (Natural Gas) بھی 2.44 فیصد نیچے 6.64 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

زرعی اجناس میں آج ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گندم (Wheat) 6 ڈالرز کمی کے ساتھ 326 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ Soyabeans کی قدر میں 1.33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 14.27 ڈالرز فی من میں فروخت ہو رہی ہے۔ Palm Oil آج 37 رنگٹس کی کمی کے ساتھ 4 ہزار رنگٹ فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ مکئی (Corn) 0.79 ڈالر کمی کے ساتھ 6.62 ڈالرز فی من میں فروخت ہو رہی ہے۔ جبکہ کپاس (Cotton) کی قدر میں بھی 3.13 فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد یہ 6.62 ڈالرز پونڈ کی سطح پر آ گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button