برطانوی پاؤنڈ کی محدود رینج میں ٹریڈ جاری۔ US ADP Jobs پر فوکس
GBPUSD منفی جھکاؤ اختیار کئے ہوئے ہے۔
برطانوی پاؤنڈ محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ US ADP Jobs Report کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے یوئے ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز ریلیز ہونے والے ISM Survey Data کے منفی اعداد و شمار سے بھی مارکیٹ کے رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا ہے۔
فائنانشل رپورٹس اور Geo Political Tensions کے برطانوی پاؤنڈ پر اثرات
گذشتہ روز ریلیز ہونیوالے US ISM Data کے منفی اعداد و شمار سے فیڈرل ریزرو کی ستمبر میں ہونیوالی میٹنگ کیلئے Rate Hike Program جاری رکھنے کا امکان پیدا ہوا ہے۔ جس سے امریکی ڈالر اور 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ خیال ریے کہ FOMC نے جولائی میں 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا تاہم چیئرمین فیڈ جیروم پاول کی پریس کانفرنس میں سخت مانیٹری پالیسی ترک کرنے کے اشارے سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔
پاول نے کوئی واضح اعلان کرنے سے گریز کیا تھا تاہم انکی پریس کانفرنس میں Growth Rate میں اضافے پر زور دینے سے مارکیٹ پلیئر نے آنیوالے مہینوں کے دوران پالیسی ریٹس میں مزید تبدیلی نہ کیا جانا ہی اخذ کیا۔
چینی معاشی پالیسی اور مارکیٹ موڈ میں تبدیلی
گذشتہ روز چینی معاشی پالیسی کا اعلان کیا گیا۔ جس میں Smart Chips کی درآمدات پر ڈیڈلاک برقرار رہنے اور مقامی سطح پر فنڈز مختص کرنے کا تو کہا گیا تاہم اس میں معاشی بحالی کا کوئی جامع پلان موجود نہیں تھا اور نہ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں استحکام رسد کیلئے کوئی سگنل دیکھا گیا۔ جس سے کساد بازاری (Recession) کا خطرہ دوبارہ امریکی ڈالر کی طلب میں اضافے کا بنیادی محرک بنا۔
جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر تمام کرنسیز اور کماڈٹی اثاثے بیک فٹ پر آ گئے۔ حالیہ عرصے میں بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان ایک عشرے تک معطل رہنے والے رابطوں کا دوبارہ آغاز ہوا ہے۔ تاہم یہ محض ابتداء ہے اور کئی حساس معاملات پر بات چیت ہونا باقی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
ٹیکنیکی اعتبار سے برطانوی پاؤنڈ بیئرش منظرنامہ اور جھکاؤ اختیار کئے ہوئے اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے ہے۔ یہ دونوں ٹرینڈ لائنز اسے بنیادی سپورٹ مہیا کر رہی تھیں۔ تاہم 200SMA سے اوپر ہونے کی وجہ سے اس میں بیئرش ریلی کے وسعت اختیار کرنے کا امکان ہے۔
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر اسکا محور 1.2770 ہے جو کہ اسکی پہلی سپورٹ بھی ہے۔ اس سے نیچے 1.2730 اور 1.2705 کے لیولز ہیں۔ تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یہ فروخت کا دباؤ 1.2600 کی طرف جانے کا سبب بن سکتا ہے۔ جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2810 , 1.2840 اور 1.2870 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر بننے والی ٹرینڈ لائن 1.3000 کی طرف راستہ ہموار کر دے گی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔