USDCAD میں 1.3500 کے قریب مندی ، Rates Cut Bets پر US Dollar کا دفاعی انداز.
Statements from Federal Reserve squeezed demand for US Dollar, NFP eyeing
USDCAD میں 1.3500 کے قریب مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . گزشتہ روز Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول کی طرف سے دئیے جانے والے بیانات کے بعد US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . Rates Cut Bets پر دیگر Currencies بحال ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں .
Chairman Federal Reserve کے بیان سے USDCAD پر کیا اثرات مرتب ہوئے ؟
گزشتہ روز Chairman Federal Reserve نے اپنی تقریر میں Rate Hike Program بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ Central Banks کبھی بھی کوئی Monetary Option بند نہیں کرتے بلکہ ضرورت پڑنے پر انکا موثر استمعال کیا جاتا ہے . انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ حالیہ عرصے میں FOMC کے فیصلوں سے Headline Inflation میں کمی واقع ہوئی ہے . اور اگر اس حوالے سے مقررہ اہداف حاصل کر لئے گئے تو پھر Strict Policy Rates برقرار رکھنے کا کوئی جواز نہیں رہے گا.
انہوں نے Global Financial Crisis کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی صورتحال کنٹرول کرنا دنیا کی کسی ایک Monetary Authority کے بس میں نہیں ہوتا بلکہ اس سلسلے میں ایک Global Strategy اپنانا پڑتی ہے . Federal Reserve کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2024 میں کسی وقت Interest Rates میں کمی شروع کی جا سکتی ہے .
بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال کے آخر میں Reserve Bank of Australia نے 25bps اضافے کے ساتھ Policy Tightening Cycle بند کرنے کا اعلان کیا تھا . جبکہ Bank of England اور European Central Bank اس سے قبل Interest Rate میں بغیر کسی تبدیلی کے ایسا کر چکے ہیں .
انکی تقریر کے بعد مستقبل قریب میں Policy Rates میں کمی کی توقع پر US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی. جبکہ Canadian Dollar کی قدر میں نمایاں بہتری واقع ہوئی.
علاوہ ازیں US ISM Services Data کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد بھی US Dollar Index میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی.
US Nonfarm Payroll کا انتظار.
US Labor Market کی اس اہم ترین رپورٹ کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . جس کا وزن US Dollar پر محسوس ہو رہا ہے.
گزشتہ ماہ FOMC کے فیصلے اور Rate Hike Program پر بحث کافی حد تک سمیٹے جانے کے بعد یہ پہلی Non-Farm Payroll Report ہو گی۔ اس طرح مارچ 2024ء کا ۔یہ ڈیٹا بحران کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے اثرات ظاہر کرے گا۔
اس کے علاوہ Federal Reserve اور European Central Bank کی مستقبل میں Monetary Policies بارے کسی حد تک بےیقینی کی وجہ سے دباؤ کا شکار US Dollar اس سے سپورٹ حاصل ہونے کی توقع کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سے Global Markets کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو کر اس اہم ترین ڈیٹا کے پبلش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں
تکنیکی تجزیہ.
Asian Sessions کے آغاز پر USDCAD نفسیاتی سطح 1.3500 کے قریب منفی سمت اختیار کئے ہوئے ہے . جو کہ اس کی 20 روزہ moving Average سے خاصا نیچے ہے۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہاں پر اس Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور طویل المدتی 100SMA بھی ہے .
موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.3480 ، 1.3450 اور 1.3420 ، جبکہ مزاحمتی حدیں 1.3530 ، 1.3560 اور 1.3585 ہیں. اسکا جھکاؤ اور ارتکاز Bearish ہے جبکہ تیسری مزاحمت عبور ہونے تک اتار چڑھاؤ جاری رہنے کی توقع ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔