EURUSD میں محدود رینج ، Eurozone Retail Sales مئی میں کمی کی شکار
Financial data surged demand for Euro in cautious Markets amid High tier events.
Eurozone Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی . جس کے مطابق مئی 2024 کے دوران Retailing Industry نمایاں طور پر 0.5 فیصد سکڑ گئی. توقعات سے منفی ڈیٹا جاری ہونے کے بعد EURUSD کی طلب میں اضافہ ہوا . تاہم رواں ہفتے US Nonfarm Payroll کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں . اس سے قبل German Industrial Orders جاری ہونے پر Euro کی قدر میں بحالی ریکارڈ کی گئی.
Eurozone Retail Sales Report کی تفصیلات۔
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں Retails Sales کی ماہانہ ریڈنگ منفی 0.5 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ اپریل کی رپورٹ سے کریں تو سابقہ ڈیٹا میں یہ سطح منفی 1.0 فیصد تھی۔ رپورٹ ریلیز ہونے سے European Central Bank کی آئندہ میٹنگ میں سخت Monetary Policy برقرار رکھنے کے امکانات میں اضافہ ہوا. یہی وہ محرک ہے جس سے EURUSD میں خرید داری کا ٹرینڈ وسعت احتیار کر گیا.
ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق گزشتہ ماہ میں اشیائے ضروریہ کی سیلز توقعات سے کمی رہی۔ جس کی بنیادی وجہ Middle East میں مذاکرات اور Logistics Routes کے بند ہونے سے European Markets میں قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ یہ رپورٹ Economy کے منفی منظرنامے کو ظاہر کر کر رہی ہے ۔ سب سے منفی فگرز Foods میں رہے جو کہ 1 فیصد بکم ہوئے ہیں۔ Energy Resources میں مسلسل دوسرے ماہ طلب 0.2 کم ہوئی ہے
German Industrial Orders کے بعد منفی European Economic Overview
German Federal Statistics Department کے جاری کردہ ڈیٹا میں گذشتہ ماہ Industrial Orders میں 0.2 فیصد کمی آئی معاشی ماہرین 0.1 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ مارچ کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ منفی 0.1 فیصد کی تھی۔ تاہم نظر ثانی شدہ اعداد و شمار 1.6 تک آ گئے۔
اس طرح German GDP ، Manufacturing PMI اور German CPI Data کے بعد یہ ڈیٹا Leading European Economy پر Recession کے خطرات کی نشاندہی کر رہا ہے . جس سے European Central Bank کی آئندہ Monetary Policy Meeting میں Interest Rates ہولڈ کئے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں . اس سے قبل رواں ہفتے جاری ہونیوالی رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ سطح 2.4 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 2.3 فیصد کی ہی توقع کی جا رہی تھی.
EURUSD کا تکنیکی جائزہ.
تکنیکی اعتبار سے EURUSD اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے. جبکہ اسکا RSI بھی وسطی نقطے کے قریب ہے . تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.0870 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔