آج کے نمایاں پاکستانی اسٹاکس
آج سب سے زیادہ شیئر والیوم ہیزکول لیمیٹڈ( HASCOl ) میں نظر آ رہا ہے جو کہ اب تک 30 لاکھ شیئرز کے لین دین کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اسکے علاوہ پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ ( PRL ) میں 25 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ سنرجیکو پاکستان لیمیٹڈ ( CNERGY ) 18 لاکھ شیئرز کا کاروبار کر چکا ہے۔ ان کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن ( PIAA ), لوٹ کیمیکل ( LOTCHEM ), سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی( SNGP ), ورلڈ کال ٹیلی کام لیمیٹڈ ( WTL ), پاک الیکٹرون لیمیٹڈ ( PAEL ), یونٹی فوڈز لیمیٹڈ (UNITY ), تھل انڈسٹریز کارپوریشن لیمیٹڈ ( TCL ) بھی اچھا سرمایہ کاری حجم اور شیئر والیوم سمیٹنے والے اسٹاکس میں شامل ہیں۔ آج کیمیکل سیکٹر کے علاوہ فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر میں بھی اچھی کیپٹیلائزیشن نظر آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔