امریکی فاریکس مارکیٹ کے آغاز پر ڈالر کی کارکردگی کا جائزہ۔

آج عالمی مارکیٹ کے امریکی سیشن (U.S Sessions) کے آغاز پر امریکی ڈالر آج جاری ہونے والے صنعتی پیداوار کا توقعات کی نسبت منفی ڈیٹا کے جاری ہونے کے بعد بین الاقوامی کرنسیز میں سے زیادہ تر کے مقابلے میں مندی کا شکار ہے۔ یورو کے مقابلے میں ( EUR/USD ) دفاعی پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہے۔یورو آج 0.12 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9812 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں بھی امریکی ڈالر ( USD/JPY) آج گراوٹ کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ آج ایک بار پھر جاپانی ین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 145 کی سطح تک گرنے کے بعد دوبارہ بحال ہوا ہے۔ اسوقت جاپانی ین 144 کی سپورٹ ( S1 ) کے ساتھ 144.46
پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس معاشی رپورٹس کے منفی اثرات کی وجہ سے سوئس فرانک (USD/CHF ) بھی 0.37 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9901 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/CAD) اسوقت 1.3663 پر منفی رجحان کے ٹریڈ کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button