کیا US Nonfarm Payroll مارکیٹس کی سمت تبدیل کر پائے گی.؟

Labor Market Report will sum up the Cut Rates debate.

US Nonfarm Payroll Report آج جاری کی جائے گی۔ لیبر مارکیٹ میں یہ رپورٹ سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے جسے Bureau of Labor Statistics پبلش کرتا ہے.اسکے گہرے اثرات Economy اور Markets دونوں پر ہی مرتب ہوتےہیں

US Non-Farm Payroll Report کی اہمیت

حالیہ دنوں میں Rates Cut پر بیانات say مارکیٹس کے محتاط انداز اپنانے  اور Rate Hike Program بند  ہونے کی بحث سمیٹے جانے کے بعد یہ پہلی Non-Farm Payroll Report ہو گی۔ اس طرح نومبر  2023ء کا ۔یہ ڈیٹا بحران کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے اثرات ظاہر کرے گا۔

اس کے علاوہ Federal Reserve اور European Central Bank کی  مستقبل میں Monetary Policies  بارے کسی حد تک  بےیقینی کی وجہ سے  دباؤ کا شکار US Dollar اس سے سپورٹ حاصل ہونے کی توقع کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  سے Global Markets کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے اس اہم ترین ڈیٹا کے پبلش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

US Nonfarm Payroll
Economic Calendar showing US Nonfarm Payroll schedule

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اس رپورٹ کے اعداد و شمار سے US Labor Markets میں ملازمین کی کل تعداد کا تعین کیاجاتا ہے۔ لیکن ان میں سرکاری عہدہ رکھنے والے، فارمز کے ورکرز اور گھریلو ملازمین شامل نہیں ہوتے کیونکہ ان کا ڈیٹا الگ سے مرتب کیا جاتا ہے۔

معاشی ماہرین آج کی رپورٹ کے بارے میں کیا پیشگوئیاں کر رہے ہیں ؟

آج کی NFP بارے میں پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ نومبر 2023ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 60 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اکتوبر   2023ء کی رپورٹ میں 1 لاکھ 80 ہزار کانٹریکٹس ریکارڈ کئے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ رپورٹ کی نسبت نومبر میں نئی ملازمتوں کے کم اجراء کی توقع ہے

معاشی ماہرین رواں کوارٹر کی رپورٹس کو Inflation Shocks سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابقنومبر    میں لیبر مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا  جس کی بنیادی وجوہات Middle East War میں امریکی موقف اور Rate Hike Program بند ہونے کے بعد Interest Rates میں کمی کی بحث  اور Inflation کی غیر یقینی صورتحال  ہیں.

 مارکیٹس پر  US Nonfarm Payroll کے ممکنہ اثرات۔

مثبت امریکی NFP رپورٹ کے نتیجے میں US Dollar کی طلب  میں کمی اور قدر میں گراوٹ واقع ہو سکتی ہے۔ جبکہ Gold سمیت دیگر Commodities  اسٹاکس اور Crypto Currencies کی قدر میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ Policy مرتب کرتے وقت  Federal Reserve جن معاشی رپورٹس پر انحصار کرتا ہے ان میں نان فارم پے رول سرفہرست ہے۔

جیروم پاول FOMC کی آئندہ میٹنگ میں نرم مانیٹری پالیسی کا اعلان کر سکتے ہیں جس کا اعلان وہ گزشتہ روز پریس کانفرنس  کر چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے   ضرورت پڑنے پر Interest Rates موجودہ سطح پر طویل  عرصے تک برقرار رکھنے کا بھی عندیہ دیا تھا . اس طرح متضاد بیانات سے بھی غیر یقینی صورتحال  نے جنم لیا .بتاتے چلیں کہ  مثبت Labor Data سے Markets کا Risk Factor  نیچے آ جاتا ہے۔ اور USD کی طلب  میں کمی جبکہ Gold اور Stocks کی طلب میں روائتی طور پر اضافہ ہوتا ہے۔

بھرپور اثرات کب ظاہر ہوتے ہیں.؟

رپورٹ کے اجراء سے آدھے گھنٹے کے بعد انتہائی تیزی کا مومینٹم اگلے چند گھنٹوں تک قائم رہ سکتا ہے۔ تاہم 4 گھنٹوں کے بعد Bullish Momentum نارمل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بالخصوص Gold اور Platinum کے معاملے میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ جبکہ USD کئی دن کیلئے دفاعی انداز اختیار کر لیتا ہے اور  عالمی مارکیٹس  ایک واضح سمت اختیار کر جاتی ہیں

منفی NFP کے اعداد و شمار کی صورت میں USD کی قدر و طلب میں زبردست اضافہ واقع ہوتا ہے اور Euro, British Pound  اور Australian Dollar سمیت دیگر طاقتور عالمی Currencies میں گراوٹ واقع ہوتی ہے۔ اسی طرح Gold اور Stocks کی طلب Risk Factor میں اضافے کے باعث کم ہو جاتی ہے۔

اثرات رپورٹ کے اجراء کے پہلے آدھے گھنٹے میں اپنے پورے عروج پر ہوتے ہیں اور 4 گھنٹوں کے بعد ردعمل کی شدت قدرے کم ہو جاتی ہے لیکن اس صورت میں بھی تمام مارکیٹس اگلی کسی بھی معاشی رپورٹ کے آنے تک ایک واضح Direction اختیار کر لیتی ہیں۔ روائتی طور پر ایسا ہوتا ہے تاہم گذشتہ ماہ مثبت  رپورٹ کے باوجود Stocks اور Commodities میں گراوٹ  دیکھی گئی اور Bonds Yields میں اضافے  کا تسلسل جاری رہا۔

ماہرین اسی وجہ سے گذشتہ پانچ  ماہ کی رپورٹس کو Recession  کا پہلو قرار دے رہے ہیں۔ آج رپورٹ کے اجراء سے قبل Markets محتاط انداز میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رواں ہفتے جاری ہونیولی پرائیویٹ کمپنیوں کی    ADP Employment رپورٹ اور Jolts Jobs Openings کے منفی و  متضاد اعداد و شمار کے بعد آج کی NFP میں بھی بڑا سرپرائز مل سکتا ہے۔ تاہم حتمی منظرنامہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 13.30 بجے واضح ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button