AUDUSD کی قدر میں کمی ، امریکی ڈالر کی بحالی اور مشعل بلک کی تقریر.

ایشیائی سیشنز دوران آسٹریلوی ڈالر 0.6300 سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے . 

AUDUSD کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے . ایشیائی سیشنز کے دوران امریکی ڈالر کی بحالی اور مشعل بلک کی تقریر کے بعد آسٹریلوی ڈالر بیرش چنیل اختیار کر گیا ہے .

مشعل بلک کی تقریر کے AUDUSD پر اثرات.

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی نئی گورنر مشعل بلک نے ایک تقریب سے خطاب میں اس تاثر کی نفی کی کہ آئندہ اجلاس میں مانیٹری پالیسی مزید سخت کی جا سکتی ہے . انہوں نے کہا کہ اس کا دارومدار معاشی رپورٹس پر کیا جائے  گا .

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت افراط زر اور لیبر مارکیٹ پر دباؤ کو دیا . ریزرو بئنک آف آسٹریلیا (RBA) کی نئی سربراہ نے عالمی تنازعات کو معاشی بحرانوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔

سربراہ ریزرو بینک کی تقریر سے شرح سود پر غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا . یہی وہ محرک ہے جس سے Aussie اثاثے کی قدر میں کمی واقع ہوئی .

آسٹریلیا عالمی معیشت کا حصّہ ہے .

اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم گلوبلائزیشن کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست کیلیفورنیا سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ عالمی معیشت کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔

افراط زر کنٹرول میں آنے کی یقین دھانی.

گورنر مشعل نے اپنی تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ 6 فیصد Headline Inflation کسی بھی معیشت کیلئے انتہائی پریشان کن ریڈنگ ہے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور لیوئیڈٹی انتہائی مضبوط ہیں۔ انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ افراط زر اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام مانیٹری ٹولز بروئے کار لائے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وباء ، یوکرائن پر روسی حملہ اور اب مشرق وسطی تنازعہ نظام زر میں طلب (Demand) کم کرنے کی بنیادی وجوہات ہیں جبکہ چینی معیشت کی سست روی اور تفریط زر (Deflation) معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) غیر مستحکم کئے ہوئے ہیں۔

تکنیکی تجزیہ.

چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر آسٹریلوی ڈالر نفسیاتی سطح 0.6300 سے نیچے  ٹریڈ کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین تکنیکی سپورٹ اور بلش چنیل کا اختتامی نقطۂ بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 50 روزہ موونگ ایوریج بھی ہے .

AUDUSD کی قدر میں کمی ، امریکی ڈالر کی بحالی اور مشعل بلک کی تقریر.

اسکے سپورٹ لیولز 0.6280 ، 0.6260 اور 0.6230 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6320 ، 0.6350 اور 0.6380 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اس کے لئے 0.6400 کا دروازہ اوپن ہو جائیگا .

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button