ٹی۔آر۔جی پاکستان (TRG ) میں مسلسل دوسرے دن تیزی پر اختتام کا بنیادی اور ٹیکنیکی تجزیہ

بنیادی جائزہ

آج پاکستانی اسٹاکس میں ٹی۔آر۔جی (TRG ) میں سرمایہ کاری کا بہترین رجحان نظر آ رہا ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ ایپل اور مائکرو سوفٹ جیسے بڑے ٹیکنالوجی اسٹاکس کی قدر میں 15 سے 20 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ اسکے علاوہ اس کی دوسری بڑی وجہ ایشیائی ٹیک اسٹاکس میں ہونیوالی زبردست خریداری ہے۔ اسی وجہ سے پاکستانی ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کے اسٹاکس میں اس ہفتے کے دوران بحالی کا تسلسل نظر آ رہی ہے۔ دوسری بڑی وجہ امریکی وال اسٹریٹ میں گزشتہ تین کاروباری دنوں کے دوران جن کمپنیز میں اچھی خریداری نظر آئی ان میں دیگر عالمی اسٹاکس کے علاوہ ٹی۔آر۔جی کی ذیلی ٹیک کمپنی افینیٹی (Affinity ) بھی شامل ہے
اسی وجہ سے ٹی آر۔جی (TRG) کی قدر میں آج مسلسل دوسرے دن بھی مثبت رجحان رہا۔ ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر (Technology and Communication ) کی یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے گزشتہ دو سال کے دوران TRG نے 22 روپے سے 128 روپے فی شیئر تک کا سفر طے کیا ہے۔ ستمبر 2022ء کے وسط میں اسکی فی شیئر قدر 77 روپے تھی جس کے بعد مسلسل سات Upper Caps کے ساتھ اسکی قدر 128 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے مطابق تیزی کا مزاج اپنائے ہوئے ہے ۔ آج آغاز میں ہی ٹی آر جی نے اپنی تینوں نفسیاتی حدیں توڑ دی تھیں۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج TRG کی کم ترین سطح 110 روپے 51 پیسے اور بلند ترین لیول 118 روپے 7 پیسے رہا۔ جبکہ 113 کی سطح پر Strong Buy کی کال دی گئی تھی۔ یہاں سے کل ابتدائی سیشن کے دوران 7 سے 8 روپے تک منافع حاصل ہو سکتا ہے۔ کل کے کئے اسکی 5 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا جبکہ صرف 1 فروخت (Selling ) کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 116 اور اس سے نیچے دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 114 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 112 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی نفسیاتی حد 120، دوسری نفسیاتی حد (R2 ) 122 اور تیسری نفسیاتی حد (R3 ) 125 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 115 سے 118 کے درمیان خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج مارکیٹ کی ٹرینڈ لائن کے ساتھ TRG اپنی 20SMA سے اوپر بند ہوا۔ اور اسکا جھکاؤ اور ارتکاز ( Bias ) 75 فیصد Bullish، اور 10 فیصد بیئرش (Bearish ) ہے جبکہ 15 فیصد سائیڈ ویز (Side Ways ) ہے۔ اس طرح مجموعیBias آج بھی Bullish ہی رہا۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 112 سے115 اور فروخت کا 125 ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 82 لاکھ سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہوا۔ جبکہ عالمی مارکیٹس میں ٹیکنالوجی اسٹاکس (Tech. Stocks ) میں تیزی کے ٹرینڈ کو دیکھتے ہوئے کل بھی مارکیٹ کے آغاز میں اس کی قدر میں 3 سے 4 روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

 

 

 

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button