Platinum کی قدر میں کمی ، کیا یہ قیمتی دھات اپنی طلب کھو رہی ہے؟

Precious mental has lost 30% value since Chinese Economic Crisis

Platinum ایک نایاب اور منفرد دھات ہے ، جسے Jewlery کے علاوہ Auto Mobile Industry میں بھی وسیع پیمانے پر استمعال کیا جاتا ہے . تاہم گزشتہ ایک سال کے دوران یہ سرمئی دھات جیسے اپنی چمک دھمک کھو بیٹھی ہے . اس دوران Platinum Price میں 25 فیصد کمی واقع ہوئی.

گزشتہ روز بھی ADP Employment Report کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے اور US Bonds Yields میں کمی کے بعد جہاں Gold ، Silver اور Palladium کی قدر میں اضافہ ہوا وہیں حیران کن طور پر Platinum محدود اور کسی حد تک منفی سمت اختیار کے ہوئے دکھائی دیا

Chinese Economic Crisis کے Platinum پر اثرات

Platinum بھی ان Precious Metals میں سے ہے جن کی طلب کا دارومدار استحکام رسد اور Chinese Economy پر ہے۔ حالیہ دنوں میں ریلیز ہونے والی Chinese CPI Report کے مطابق ملک میں Inflation کی شرح منفی 0.1 فیصد رہی۔ یہ چونکا دینے والی صورتحال ہے یعنی چیزوں کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔ اسے عام اصطلاح میں تفریط زر یعنی Deflation کہا جاتا ہے۔

China دنیا کی دوسری بڑی معیشت اور دھاتوں کا سب سے بڑا  خریدار ہے۔ اس نے International Trade میں Gold اور دیگر Metals جن میں Platinum بھی شامل ہے کے استعمال کو فروغ دیا اور اسکے اسٹریٹیجک ذخائر کو کئی سو بلیئن ڈالرز تک وسعت دی۔ ایشیائی ملک Brics Economic Platform کی  Common Currency لانچ کرنے جا رہا ہے جس کے بیک اینڈ پر US Dollar کی بجائے Platinum ، Palladium، Silver اور Gold ہوں گے۔

پلاٹینم کی طلب میں مسلسل کمی.

اسی دوران پلاٹینم کی طلب میں بھی اضافہ ہوا اور یہ 12 سو ڈالرز تک پہنچ گیا لیکن اس کے بعد عالمی مارکیٹ میں رسد کے مسائل اور روس پر عائد پابندیوں سے اسکی سپلائی متاثر ہوئی اور یہ بتدریج نیچے آنا شروع ہو گیا۔

لیکن اس دھات پر سب سے زیادہ منفی اثرات چینی معیشت کی سست روی کے مرتب ہوئے جس کی Auto Mobile اور Chip Set Industry چینی مرکزی بینک Peoples Bank of China کے مطابق سالانہ 4 ملین اونس Platinum استمعال کرتی ہے .

تاہم معاشی بحران کے باعث 2023 میں یہ طلب محض 2 ملین اونس رہ گئی ، یعنی اس ایک سال میں یہ قیمتی دھات اپنی طلب کا 50 فیصد حصہ جو کہ Chinese Markets سے پیدا ہوتا ہے کھو چکی ہے . جس سے اسکی قدر میں بھی مسلسل گراوٹ واقع ہوئی ہے .

Platinum کی قدر میں کمی ، کیا یہ قیمتی دھات اپنی طلب کھو رہی ہے؟
Platinum

کیا مستقبل میں Platinum کی طلب دوبارہ  اسی سطح پر آ سکتی ہے؟

معاشی ماہرین کے مطابق Chinese Economic Recovery ہے ایسا فیکٹر ہے جس سے Platinum اور Palladium دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی سطح دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں . Blink Capital Management جو کہ Pakistan Mercantile Exchange کے ساتھ منسلک سب سے بڑے بروکریج ہاؤسز  میں شامل ہے کے چیف ایگزیکٹو حسن مقصود کہتے ہیں کہ China اس دھات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے کی پیداواری صنعت جیسے ہی مکمل طور پر بحال ہو گی ، ان دونوں دھاتوں کی قدر دوبارہ آسمان کی بلندیوں پر پہنچ جائیگا .

حسن مقصود کے خیال میں رواں سال کے دوسرے کوارٹر تک Platinum  پندرہ سو ڈالرز اور Palladium دو ہزار ڈالرز فی اونس تک جا سکتا ہے کیونکہ چینی حکومت جون تک Manufacturing Sector کی مکمل بحالی کی کوششیں کر رہی ہے . تاہم ان کے مطابق اس سلسلے میں دیگر عوامل بالخصوص Russia پر عائد پابندیوں میں نرمی کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا ، کیونکہ چین اس کا سب سے بڑا خرید دار اور روس پیدواری ملک ہے . 

اس قیمتی دھات  کو کن صنعتوں اور شعبوں میں استعمال کیا جاتا ہے ؟

Platinum گولڈ اور پلاڈیئم کے بعد دنیا کی تیسری مہنگی ترین دھات ہے اسکی 60 فیصد کانیں Russia اور Australia  میں پائی جاتی ہیں۔ جبکہ دیگر ممالک میں South Africa ، Canada ، United States اور Zimbabwe شامل ہیں۔  اسے Gold اور Diamond کے ساتھ مہنگی ترین جیولری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ جبکہ Vehicles اور Smart Chips کے علاوہ Pharmaceutical Industry میں بھی اس کی طلب مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button