Dax30 میں دن کے آغاز پر مندی کا رجحان ، German Industrial Production دسمبر میں 0.7 فیصد سکڑ گئی.

German Benchmark Index trades near 16600 Support Level, as investors are cautious after below expectations data

German Industrial Production Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد Dax30 میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے . نومبر کے مثبت اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد دسمبر میں صنعتی پیداواری شعبہ ایک مرتبہ پھر سکڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے

German Industrial Orders کی تفصیلات۔

German Federal Statistics Department کے جاری کردہ ڈیٹا میں گذشتہ ماہ Industrial Production میں 0.7 فیصد کمی  واقع ہوئی.  معاشی ماہرین 0.2 فیصد اضافے  کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ   1.7 فیصد کی تھی۔ تاہم نظر ثانی شدہ اعداد و شمار  1.6 تک آ گئے۔

اس طرح German GDP ، Manufacturing PMI اور German CPI Data کے بعد یہ مسلسل چوتھی رپورٹ ہے جس میں معاشی سرگرمیاں Ukraine پر روسی حملے کے شاک سے باہر آتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ Germany ان ممالک میں سے ہے جو اس جنگ کے نتیجے میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

Dax30 میں دن کے آغاز پر مندی کا رجحان ، German Industrial Production دسمبر میں 0.7 فیصد سکڑ گئی.
German Industrial Production Report

اسکی بنیادی وجہ روس پر عائد ہونیوالی پابندیوں کے ردعمل میں اس کی جانب سے Nord Stream پائپ لائن کے ذریعے جرمنی اور خطے کے دیگر ممالک کو گیس کہ سپلائی بند کیا جانا تھی۔ چنانچہ ذرائع توانائی کی قیمتیں بڑھنے سے کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) دوہرے ہندسے میں داخل ہو گیا تھا۔ حالیہ رپورٹس مئں معاشی بحران کی شدت کم ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

Dax30 کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے کے بعد جرمن بینچ مارک اسٹاکس انڈیکس Dax30 میں دن کا آغاز منفی  رجحان کے ساتھ ہوا ۔ جو کہ 43 پوائنٹس مندی  کے ساتھ 16673 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں اسوقت تک 90 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ آج انڈیکس کی ٹریڈنگ رینج 16659 سے 16743 کے درمیان ہے۔

Dax30 میں دن کے آغاز پر مندی کا رجحان ، German Industrial Production دسمبر میں 0.7 فیصد سکڑ گئی.
Dax30

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button