آسٹریلین ڈالر کی Bullish ریلی کا بنیادی اور ٹیکنیکی جائزہ۔

آج آسٹریلوی مرکزی بینک (RBA) کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے جائزہ اجلاس کے بعد 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد سالانہ شرح سود 2.85 فیصد سے بڑھ کر 3.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ مرکزی بینک کی طرف سے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق فروری 2023ء کے دوران شرح سود میں افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری (Recession) کے اثرات کا جائزہ لے کر شرح سود میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

شرح سود میں اضافے اور دو ماہ کے بعد مزید متوقع اضافے کے پیش نظر آسٹریلوی ڈالر امریکی ڈالر کے مقابلے میں (AUD/USD) جارحانہ انداز اختیار کر گیا ہے۔ اور 0.6750 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس اعلان سے قبل آسٹریلین ڈالر 0.6700 کے قریب ٹریڈ کر رہا تھا اور زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن نظر آ رہے تھے۔ تاہم پریس ریلیز کے جاری ہونے کے بعد آسٹریلین ڈالر نہ صرف 0.6700 کے نفسیاتی ہدف بلکہ 0.6715 اور 0.6745 کی سہم مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) بھی عبور کر گیا۔ ریزرو بینک کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں سال 2023ء کے دوسرے کوارٹر تک شرح سود کو 2 فیصد تک محدود کرنیکا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے آسٹریلین ڈالر پر دور رس اثرات مرتب ہونیکی توقع ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ۔

آج آسٹریلین ڈالر کے سائیڈ لائن Bulls مثبت ٹریگر ملنے کے بعد سرگرم ہو گئے اور ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی 71 کی سطح پر آ گیا جو کہ اس سطح پر آسٹریلین ڈالر کی بڑی Bullish Rally کی نشاندہی کر رہا ہے۔ اگر AUD/USD کی گذشتہ دو گھنٹوں کی ٹریڈ کا جائزہ لیں تو Aussies اپنی 20SMA سے اوپر، 100SMA کے قریب اور 200SMA کے 61.8 فیصد سے اوپر پیشقدمی کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر آج کے دن میں 0.6810 کی اہم ترین نفسیاتی حد (Psychological Resistance) سے اوپر کی طرف پیشرفت کر سکتا ہے۔ اسوقت اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 43 فیصد Bullish اور 14 فیصد Bearish اور 43 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اور یہ مومینٹم 0.6775 کی مزاحمتی سطح عبور کرنیکی صورت میں مزید اسٹرینتھ حاصل کر سکتا ہے اور Sideways یعنی نیوٹرل Bulls بھی اس ریلی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ موجودہ سطح سے اوپر اس کی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6775, 0.6810 اور 0.6845 ہیں جبکہ نیچے کی طرف اسکے سپورٹ لیولز 0.6710, 0.6675 اور 0.6635 ہیں۔ تاہم موجودہ Bullish ریلی آسٹریلین ڈالر کو 0.6810 کی مزاحمتی حد تو ممکنہ طور پر عبور کروا سکتا ہے لیکن اس سے اوپر کے لیولز تک جانے کے لئے اسے مزید اسٹرینتھ درکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button