EURUSD کی قدر میں بحالی، توقعات سے منفی Eurozone Services PMI جاری.
Financial Data raised chances of Holding Rates in next ECB Meeting.

Eurozone Services PMI فروری 2025 کے دوران توقعات سے منفی رہنے کے بعد EURUSD میں بحالی جاری ہے۔ پیشگوئیوں کے برعکس ڈیٹا سامنے آنے پر یورو کو سپورٹ حاصل ہوئی، کیونکہ Headline Inflation میں اضافے کے بعد Interest Rate کو ہولڈ کیے جانے کے امکانات میں اضافہ ہوا. جس سے European Common Currency کی طلب بڑھ گئی۔
. European FX Sessions کے دوران یورو 1.0850 کے قریب آ گیا ہے . واضح رہے کہ یہ سطح اسکی 20 روزہ Simple Moving Average کے قریب ہے.
Eurozone Services PMI کے منفی اعداد و شمار.
Hamberg Commercial Bank تحقیقاتی ونگ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2025 میں Euro Zone کا Purchase Managers Index نمایاں کمی کے ساتھ 50.4 فیصد رہا. انڈیکس میں اتار چڑھاؤ سے ایسا لگ رہا ہے کہ European Economy حقیقی معنوں میں Challenges کے باوجود اس Global Financial Crisis سے باہر آنے کی کوشش کر رہی ہے.
پچھلے ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق، دو ماہ کے دوران European Services Sector کی یہ پہلی منفی ریڈنگ رہی۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا کہ انڈیکس میں اتار چڑھاؤ سے یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ European Economy عالمی مالی بحران کے باوجود حقیقی معنوں میں Challenges کا مقابلہ کرتے ہوئے اس سے باہر آنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ Ukraine War اور روس پر عائد ہونے والی سخت ترین پابندیوں کے بعد خطے میں آنے والی Energy Crisis تھی۔
یہ بھی یاد رکھیں کہ اس حوالے سے سب سے منفی اعداد و شمار Covid-19 کی عالمی وبا کے دوران دیکھے گئے تھے۔ معاشی ماہرین Inflation کی موجودہ لہر کے بعد نئے سال کے پہلے کوارٹر میں Growth Rate میں اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔
Eurozone PPI Report اور Economic Outlook
European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں فروری کے دوران خطے کا Producers Price Index منفی 0.4 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل 0.5 فیصد اضافے کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جنوری کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.6 فیصد رہی تھی۔ سالانہ انڈیکس منفی 1.6 فیصد آیا ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ European Economy کا منفی منظرنامہ پیش کر رہی ہے .
ڈیٹا سے Headline Inflation میں اضافے اور Recession کا خدشہ ظاہر ہو رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ ECB کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates میں کمی بارے غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی. یہی وجہ ہے کہ Euro کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.
EURUSD کا تکنیکی جائزہ.
آج تکنیکی اعتبار سے EURUSD اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے. جبکہ اسکا RSI بھی وسطی نقطے سے اوپر ہے . تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر مثبت منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں. اسوقت یہ 1.0850 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے.

دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔