پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام شدید مندی پر۔ انڈیکس 42667 کی سطح پر آ گیا۔

نیوز: سیاسی بے یقینی، افراط زر، کرنٹ اکاونٹ خسارہ، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بےقدری اور کسی بیل آوٹ پیکیج کا نہ ہونا وہ عوامل ہیں جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہر کاروباری دن کے شدید مندی پر اختتام کا تسلسل جاری ہے۔ آج کاروباری دن کے اختتام پر 819 پوائنٹس کی کمی سے کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 42667 کی سطح پر آ گیا۔ آج بھی پورا دن مختلف شیئرز میں سیلنگ کا زبردست رجحان جاری رہا۔ آج 25 کروڑ شئیرز کے سودے 8 ارب 90 کروڑ روپے سے زائد میں طے پائے۔ آج کا والیوم لیڈر ا کروڑ 81 لاکھ شیئرز کے ساتھ لوٹ کیمیکل رہا ۔ جبکہ ا کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے ساتھ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button