یورپی مارکیٹس میں ملا جلا اور قدرے مثبت رجحان

آج یورپی مارکیٹس ( European Markets ) میں ملا جلا اور قدرے مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ FTSE100 اسوقت 50 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7243 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ Dax30 میں اگرچہ آغاز میں کافی تیز تھی لیکن روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے یوکرائن جنگ کو وسعت دینے کے بیان کے بعد اپنا مثبت مومینٹم برقرار نہ رکھ سکی اور گراوٹ کی شکار ہو گئی۔ اسوقت کچھ بحالی کے بعد انڈیکس 5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 12676 کی سطح پر آ گیا ہے۔ CAC40 میں بھی ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور انڈیکس 13 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 5993 کی سطح پر آ گیا ہے۔ روس کی MOEXRUSS آج 94 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 2121 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ SMI بھی 55 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10420 جبکہ FTSEMIB یورپی مارکیٹس میں آج سب سے مستحکم نظر آ رہی ہے۔ سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کے استعفے کا مسئلہ حل ہو جانے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی دکھائی دے رہی ہے اور انڈیکس 173 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 21943 کے بینچ مارک پر آ گئی ہے۔ Euronext100 بھی روسی صدر کے بیان کے بعد منفی رجحان کا شکار ہوا لیکن اب انڈیکس بحالی کے بعد 4 پوائنٹس کی معمولی تیزی کے ساتھ 1165 پر آ گیا ہے۔ یہی صورتحال Ibex35 کی ہے جو کہ 4 پوائنٹس کی ہی تیزی کے ساتھ اسوقت 7877 پر بحال ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button